عظمیٰ نیوز سروس
ممبئی //ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (RIL) اور Googleنے پورے ہندوستان میں مصنوعی ذہانت (AI)کو اپنانے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ایک وسیع اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا۔یہ تعاون گوگل کی عالمی سطح کی AIٹیکنالوجی کے ساتھ ریلائنس کے بے مثال پیمانے، کنیکٹیویٹی، اور ایکو سسٹم کی رسائی کو اکٹھا کرتا ہے۔ ایک ساتھ ان اقدامات کا مقصد AIتک رسائی کو جمہوری بنانا اور ہندوستان کے AI سے چلنے والے مستقبل کے لیے ڈیجیٹل بنیاد کو مضبوط بنانا ہے۔گوگل ریلائنس کے ساتھ شراکت میںGoogle Geminiکے تازہ ترین ورژن کے ساتھ اہل جیوصارفین کیلئے 18ماہ کے لیے مفت فراہم کرنا شروع کر دے گا۔ اس پیشکش میں جیمنی ایپ گوگل کے سب سے زیادہ قابل جیمنی 2.5پرو ماڈل تک اعلیٰ رسائی فراہم کرے گا۔ جیو صارفین آسانی سے MyJioایپ کے ذریعے اس پیشکش کو فعال کر سکیں گے۔