Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

مصر کا غزہ منصوبہ،حماس کی جگہ عبوری حکومت کی تجویز

Towseef
Last updated: March 4, 2025 11:13 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

یو این آئی

قاہرہ //امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر قبضہ کرنے کے عزائم کے جواب میں مصر کی جانب سے غزہ کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کے تحت فلسطین کی مزاحمتی تنظیم ’حماس‘ کو نظر انداز کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ عرب، مسلم اور مغربی ریاستوں کے زیر کنٹرول عبوری باڈیز قائم کی جائیں گی۔ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو سے متعلق مجوزہ مصری منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے جو کل قاہرہ میں ہونے والے ہنگامی عرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔تاہم، اس منصوبے میں میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے بعد شروع ہونے والی جنگ کے خاتمے کے لیے کسی مستقل امن معاہدے کے بعد یا اس کے بغیر اس تجویز پر عمل درآمد کیا جائے گا یا نہیں۔دوسری جانب، ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے کا مقصد غزہ کو فلسطینی باشندوں سے پاک کرنا تھا جس سے فلسطینیوں اور عرب ممالک میں غم و غصہ پیدا ہوا کیوں کہ یہ منصوبہ دو ریاستی حل پر مرکوز امریکا کی دیرینہ مشرق وسطیٰ پالیسی کے برخلاف ہے۔اس وقت سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ پر کون حکمرانی کرے گا؟ تاہم اس کا جواب اب تک نہیں دیا جاسکا۔حماس نے اب تک دیگر ممالک کی جانب سے فلسطینیوں پر کسی بھی تجویز کو مسلط کرنے کے خیال کو مسترد کیا ہے۔دوسری جانب، مصر کے پیش کردہ منصوبے میں انتہائی اہم سوالات کے جوابات نہیں دیے گئے، اگر اس منصوبے کو تسلیم کرلیا جاتا ہے تو غزہ کی تعمیر نو کی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی، اس کے علاوہ غزہ پر حکمرانی سے متعلق بھی واضح تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ حماس جیسے طاقتور مسلح گروہ کو کس طرح پیچھے دھکیلا جائے گا۔مصر ی منصوبے میں صرف یہ بتایا گیا ہے کہ ایک ’گورننس اسسٹنس مشن‘ غزہ میں حماس کی جگہ غیر معینہ مدت کے لیے عبوری انتظام سنبھالے گا جو انسانی امداد کے علاوہ جنگ سے ہونے والی تباہی کی تعمیر نو پر اپنی توجہ مرکوز رکھے گا۔مصری منصوبے کے مسودے کے مطابق اگر غزہ حماس کے زیر انتظام رہا تو اس تباہ حال پٹی کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے کوئی بڑی بین الاقوامی فنڈنگ نہیں ہوگی۔مصر، اردن اور خلیجی عرب ریاستیں تقریبا ایک ماہ سے ٹرمپ کے منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے سفارتی مہم چلانے کی کوشش کر رہی ہیں، اس دوران متعدد اجلاس ہوئے اور بہت سے خیالات پیش کیے گئے، جن میں مصر کو سب سے آگے سمجھا جاتا ہے۔تاہم، رائٹرز اس بات کا تعین نہیں کرسکا کہ آیا عرب رہنما مصر کی جانب سے پیش کردہ منصوبے کی حمایت کریں گے یا نہیں۔خیال رہے کہ مصر کا یہ منصوبہ غزہ سے فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی امریکی تجویز کو سختی سے مسترد کرتا ہے، جسے مصر اور اردن جیسی عرب ریاستیں اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتی ہیں۔یہ مسودہ غزہ مذاکرات میں شامل ایک عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کے ساتھ شیئر کیا، یہ مسودہ ابھی تک منظر عام پر نہیں آیا۔ادھر، حماس کے سینئر عہدیدار سمیع ابو زہری نے ’رائٹرز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا گروپ مصر کی جانب سے ایسی کسی تجویز سے متعلق خبر نہیں رکھتا۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے مستقبل کا فیصلہ صرف فلسطینیوں کو کرنا ہوگا جب کہ حماس غزہ کی سرزمین پر کسی بھی غیر ملکی افواج کی موجودگی یا منصوبوں یا غیر فلسطینی انتظامیہ کی کسی بھی شکل کو مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
عید کے دن تھنہ منڈی میں صفِ ماتم | المناک سڑک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق،1زخمی
پیر پنچال
گورنمنٹ پرائمری سکول اپر سیداں پھاگلہ کی عمارت کھنڈر میں تبدیل بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ،والدین پریشانی میںمبتلا
پیر پنچال
ڈوڈہ کے منو گندوہ میں آتشزدگی کی پراسرار واردات چار منزلہ رہائشی مکان خاکستر ،بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ
خطہ چناب
سانبہ میں زنگ آلود ماٹر شل بر آمد | بم ڈسپوزل سکارڈ نے ناکارہ بنایا
جموں

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

جے شنکر نے دہشت گردی سے نمٹنے میں بیلجیئم کی حمایت کا خیر مقدم کیا

June 9, 2025
بین الاقوامیتازہ ترین

حج 1446ھ کے دوران پانچ ہزار سے زائد طبی رضاکاروں نے خدمات انجام دیں:سعودی وزارتِ صحت

June 8, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

یمن : عید الاضحیٰ کی نماز کے فوراً بعد اندھا دھند فائرنگ ،12 افراد جاں بحق

June 8, 2025
بین الاقوامی

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ ٹرمپ اور مسک کی دوستی دشمنی میں بدل گئی

June 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?