یو این آئی
قاہرہ//صدر رجب طیب ایردوان نے ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آٹھ ترقی پذیر ممالک کی تنظیم (ڈی-8) کے گیارہویں سربراہی اجلاس کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میںموجود صدر ایردوان نے ایرانی صدر پیزشکیان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ایردوان نے کہا کہ ترکیہ ایک ایسا شام دیکھنا چاہتا ہے جہاں دہشت گردی کا خاتمہ ہو اور مہاجرین رضاکارانہ طور پر اور با عزت طریقے سے واپس لوٹیں۔صدر ایردوان نے یہ بھی کہا کہ شام میں جلد از جلد استحکام اور بحالی تمام علاقائی اور بین الاقوامی اداکاروں کے تعاون سے حاصل کی جا سکتی ہے ۔ایردوان نے قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صدر نے کہا کہ ترکیہ ، اپنے تاریخی اور ثقافتی تعلقات روابط ہونے والے مصر کے ساتھ دفاعی صنعت، توانائی، نقل و حمل اور ترقیاتی پروگراموں سمیت متعدد شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینے اورباہمی تجارتی حجم 15 ارب ڈالر کے ہدف کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھے گا ۔صدر ایردوان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شامی عوام نے 13 سال تک بڑی قربانیاں دی ہیں، شامی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے ، ملک کا سیاسی اتحاد اور علاقائی سالمیت اہم ہے ، اور اس ملک کی نشاطِ نو اور داخلی مفاہمت کو یقینی بنانے کے لیے ترکیہ کا تعاون جاری رہے گا۔ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں مستقل اور پائیدار جنگ بندی کو جلد از جلد حاصل کیا جانا چاہیے ، ترکیہ اور مصر کے درمیان باہمی مفاہمت کو بڑھانا اور جاری رکھنا خطے میں انسانی امداد کی بلاتعطل ترسیل کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔