Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

مصباح اور یونس کا آخری ٹیسٹ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 10, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے ساتھ پاکستانی کرکٹ کے ایک اہم دور کا اختتام ہورہا ہے۔پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق اور کامیاب ترین بیٹسمین یونس خان کو الوداع کہنے کا وقت آ پہنچا ہے۔اگر اعدادوشمار کی چمک دمک کو ایک طرف رکھ دیں تب بھی ان دونوں کھلاڑیوں نے کرکٹ کے میدانوں میں جو کچھ کیاہے وہ انہیں ہمیشہ یاد رکھنے کے لئے کافی ہے۔بظاہر دونوں کرکٹرز میں کوئی مماثلت نظر نہیں آتی۔ دونوں کے مزاج میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ مصباح الحق اگر پرسکون دریا ہیں تو یونس خان شور مچاتا سمندر۔تندوتیز مگر اخلاقیات کی حد پارکرجانے والی تنقید پر بھی مصباح الحق نے کبھی پلٹ کر جواب دینے کی کوشش نہیں کی۔ اس کے برعکس یونس خان جذبات پر قابو رکھنے کے بجائے اس کے برملا اظہار پر یقین رکھتے ہیں۔مختلف مزاج کے باوجود دونوں کرکٹرز میں ایک بات ضرور قدر مشترک ہے اور وہ ہے کھیل سے دیانت داری۔دونوں کی کھیل سے وابستگی پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھاسکتا اور یہ بات ہم پچھلے کئی برسوں سے دیکھتے آئے ہیں کہ کس طرح ان دونوں نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو سہارا دیے رکھا ہے۔یہ بات بھی دونوں میں مشترک نظر آتی ہے کہ اپنے کیریر کے اوائل میں انہیں سخت اتارچڑھاؤ کا سامنا رہا لیکن دونوں نے حوصلے ہارنے کے باوجود حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔یونس خان اپنے اولین ٹیسٹ میں سنچری کے باوجود کافی عرصے تک ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کی تگ ودو کرتے رہے جبکہ مصباح الحق کا کیریر بھی چند ٹیسٹ میچوں کے بعد ختم ہوتا ہوا نظر آرہا تھا لیکن کپتان بننے کے بعد نہ صرف ان کی اپنی کرکٹ تبدیل ہوگئی بلکہ پاکستانی کرکٹ کی کایا ہی پلٹ گئی۔گزشتہ سات سال سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فتوحات میں ان دونوں کا کلیدی کردار رہا ہے اور نگاہیں ان دونوں کرکٹرز کی بڑی اور ٹیم کے لیے کام آنے والی اننگز دیکھنے کی عادی ہوچکی ہیں۔لیکن اب سب سے اہم سوال یہ ہے کہ دونوں کے ایک ساتھ چلے جانے کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن کیا شکل اختیار کرے گی اور ان دو کے بغیر وہ کس طرح حریف بولرز کا مقابلہ کرسکے گی؟
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین
عمرعبداللہ کی لوگوں کو عید الضحیٰ کی مبارکباد دی
تازہ ترین
راجوری میں قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے لوگ امڈ پڑے قربانی کے جانوروں کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں بھی تیزی، منڈی میں گہما گہمی عروج پر
پیر پنچال

Related

سپورٹس

انٹر زونل گرلز ٹورنامنٹ کے حصہ کے طور پر تھانگ تا مقابلے کا انعقاد

June 6, 2025
سپورٹس

رونالڈو کا میچ وننگ گول پرتگال نے نیشنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنائی

June 5, 2025
سپورٹس

جیت کی خوشی ماتم میں تبدیل بنگلور میں جشن کے دوران بھگدڑ،11کی موت

June 4, 2025
سپورٹس

ناروے شطرنج آٹھویں راؤنڈ میں گوکیش کو شکست

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?