سرینگر//انڈسٹریل اسٹیٹ زکورہ میں قائم ایک مصالحہ جات تیار کرنے والے یونٹ کے خلاف پیکیجز میںکم وزن رکھنے کی پاداش میں لیگل میٹرالوجی محکمے نے 5000ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔لیگل میٹرالوجی محکمے کو اس یونٹ کے خلاف مصالحہ جات پیکیجز میں کم وزن رکھنے کی شکایات موصول ہورہی تھیں۔جس کے بعد محکمے کی ٹیم نے ڈپٹی کنٹرولر (کنزیومر پروٹیکشن) الطاف حسین کی سربراہی میں یونٹ کا اچانک معائنہ کیا اور500گرام کے کئی پیکٹوں کی جانچ کے بعد شکایات کو درست پایا،جس کے بعد یونٹ کے خلاف چالان درج کرکے جرمانہ عائد کیا گیا۔