سری نگر//گورنر کے مشیر کے وجے کمار نے مزار شہدا ء کا دورہ کر کے وہاں1931 کے شہداء کو خراجِ عقیدت ادا کیا۔ انہوں نے شہداء کی قبروں پر گلباری کی۔چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم، ڈی جی پی ڈاکٹر ایس پی وید، صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان، آئی جی پی کشمیر ایس پی پانی، ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ اور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔جموں وکشمیر پولیس کے ایک دستے نے بگل بجایا اور شہیدوں کے اعزاز میں رسمی گارڈ آف آنر پیش کیا۔بعد میں مقامی وفد نے مشیر اور چیف سیکرٹری کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ مشیر نے اُن کے مسائل غور سے سُنے اور یقین دلایا کہ جائیز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔مشیر موصوف نے کہا کہ حکومت نقشبند صاحب کی زیارت گاہ کی شانِ رفتہ بحال کرنے کی وعدہ بند ہے اور اس حوالے سے تواریخی اہمیت کو ملحوظ نظر رکھا جائے گا۔