سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج یہاں کثیر المقاصد اِندور سپورٹس ہال پولو گرائونڈ اورواٹر سپورٹس سینٹر نہرو پارک پر بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر و ترقی پر جاری کام کی پیش رفت جائزہ لیا۔دورے کے دوران مشیر خان نے کثیرالمقاصد انڈور سپورٹس ہال کے مختلف شعبوں کا معائینہ کرتے ہوئے جاری کاموں کا موقعہ پر جائزہ لیا۔اُنہوں نے متعلقہ تعمیراتی ایجنسی کو سپورٹس ہال پرباقی ماندہ کام کی تیز رفتار میں سرعت لانے کے لئے ہدایت دی تاکہ اس سہولیت کو کھلاڑیوں اور کھیل شائقین کے لئے کھولا جاسکے۔ اس موقعہ پر مشیر کو بتایاگیا کہ اس کھیل کود سہولیت سے سری نگر کے واحد اِنڈور سٹیڈیم پر دبائو کم ہوگا او ریہاں کئی انڈور کھیلوں بشمول جوڑو، بیڈ منٹن ، مارشل آرٹس ، ٹیبل ٹینس کھیلنے کی سہولیت دستیاب رہے گی۔اِنڈور ہال جموں وکشمیر سپورٹس کونسل کی جانب سے پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے۔مشیر خان نے نزدیکی فٹ بال ، ہاکی اور رگبی کھیل میدانوں کا بھی معائینہ کیا ۔اُنہیں بتایا گیا کہ ہاکی، کھیل میدان پر سنتھک ٹرف بچھائی جارہی ہے اور جب کہ دیگر تجدیدی کام بھی عنقریب ہاتھ میں لئے جائیںگے۔مشیر خان نے متعلقہ ا نجینئروں کو ہال کے گرد و نواح کی جمالیات کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت دی جس میں فٹ بال ، ہاکی اوررگبی کھیل میدان بھی ہیں۔بعد میں مشیر خان نے نہرو پاک میںآبی کھیل مرکز کا بھی جائزہ لیااور وہاں تجدیدی کام کا معائینہ کیا۔مشیر موصوف نے آبی کھیل کود سے وابستہ کھلاڑیوں سے بھی تبادلہ خیال کیا جنہو ںنے کئی قومی او ربین الاقوامی کھیلوں میں قوم کا نام روشن کیا ہے۔مشیر خان نے بعد میں تیرتی جیٹی اور روئنگ روم کے لئے مجوزہ مقام کا بھی معائینہ کیا جہاں کشتیاں تربیت اور کھیلوں کے بعد رکھی جائیں گی۔مشیر خان نے متعلقہ حکام کو سلالم آبی کھیلوں کے لئے مصنوعی آبی بہائو تیار کرنے کے لئے مقام جگہ کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی او رساتھ ہی ایک کنسلٹنسی ایجنسی کی خدمات حاصل کرنے کے لئے بھی کہا۔ مشیر کے ہمراہ سیکرٹری امور ِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ ، سیکرٹری جموں و کشمیر سپورٹس کونسل نسیم چودھری، بین الاقوامی آبی کھیلوں کی کوچ بلقیس میر اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔