مینڈھر//مینڈھر کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں فوج نے ایک مشکوک شخص کو ہلاک کردیاہے ۔دفاعی ذرائع کے مطابق کرشنا گھاٹی سیکٹر میں فوج نے سرحد پر ناکہ لگایا ہوا تھا کہ کچھ مشکوک افراد کی نقل و حرکت محسوس کی گئی جس دوران فوج نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو مار گرایا ۔مارے گئے شخص کی عمر ساٹھ سال بتائی جارہی ہے اورتاحال اس کی پہچان نہیںہوئی پائی ہے ۔ فوج نے بتایاکہ اس کی جیب سے پانچ سو کا پاکستانی نوٹ ملاہے ۔فوج کے جموں میں مقیم ترجمان لیفٹنٹ کرنل مہیش مہتا نے بتایا کہ فوج نے ناکہ لگایا ہوا تھا جس دوران سرحد پر کچھ مشکوک نقل و حرکت دیکھی گئی ۔انہوںنے بتایاکہ اس دوران فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہواہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔