سرینگر/ فوجی اہلکاروں نے بدھ کو جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں مشکوک نقل و حرکت دیکھتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آس پاس کے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے ہیف شرمال گائوں میں پیش آیا ۔
انہوں نے کہا کہ فوج کی گشتی پارٹی گائوں سے گذر رہی تھی کہ فوجی اہلکاروں نے مشکوک نقل حمل دیکھتے ہوئے فائر کھولا۔
واقعہ کے فوراً بعد علاقے میں فورسز کی مزید کمک روانہ کی گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
یہ آپریشن آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔