عظمیٰ نیوز سروس
جموں//سرمائی راجدھانی جموں کے بشنا علاقے میں 32سالہ خاتون کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد کی گئی۔ذرائع کے مطابق جموں کے رہال بشنا میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب 32سالہ خاتون نینا دیوی زوجہ راہول کمار کی لاش رہائشی مکان سے برآمد کی گئی۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔دریں اثنا خاتون کے والدین نے الزام لگایا کہ سسرال والوں نے بہو کا قتل کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی اور خاتون کے سسرال والوں کو پوچھ تاچھ کی خاطر پولیس اسٹیشن طلب کیا گیا ۔