Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

مشکلات کے بعد ہی راحت ملتی ہے فکر و فہم

Towseef
Last updated: July 2, 2025 11:36 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

ثنا کاشف

ایسی کوئی پریشانی نہیں ہے جو آپ کی راہ کی رکاوٹ بن جائے، یہ آپ کی سوچ ہے جو آپ خود پر یقین نہیں کرتے۔ آپ کو کچھ پانا ہے تو پھر خود کو مضبوط بنانا ہوگا۔ پیٹھ پر تھپکی چاہتے ہیں تو سخت اور طویل محنت کے لیے تیار رہیں ایک دن میں آپ اپنا کریئر نہیں بناسکتے چاہے آپ اپنا کام خود کریں یا کسی کارپوریشن کے لیے کریں، محنت، عزم، لگن اور کوشش ہی آپ کو وہاں پہنچائے گی جہاں آپ پہنچنا چاہتے ہیں۔

اکثر نوجوان یہ امید لگا لیتے ہیں کہ میں نے محنت کی ہےکامیابی ضرور ملے گی، مگر ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا ،اس لیےآپ کے پاس دوسرا منصوبہ ہونا چاہیے، یعنی ایک میں کامیابی نہیں ملے تو دوسرا متبادل راستہ اختیار کر لیا جائے یہ نہیں کہ مایوس ہو کر بیٹھ جائیں۔ حقیقت پسند بنیں، کیوں کہ ہر چیز پر ہماراکنٹرول نہیں ہوتا۔ اس لیے ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔ زیادہ بہتر یہ ہے کہ زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں تلاش کی جائیں اور ان کا مزہ لیا جائے۔

اکثر نوجوانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی محنت کی تعریف کی جائے کیوں کہ وہ والدین کی بے پناہ توجہ اور تعریفوں کے سائے میں بڑے ہوتے ہیں، لہٰذا اُنہیں یقین ہوتا ہے کہ ہر کوئی اُن کے والدین کی طرح ہی یہ بات جانتا ہوگا کہ وہ کتنے زبردست ہیں، ایسا تب ہی ممکن ہے کہ جب آپ کے ارد گرد موجود لوگ آپ کے والدین کی طرح ہوں لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے۔

آپ نے ایسی کسی چیز پر کافی محنت اور وقت لگایا ہوگا جو کسی دوسرے کے نزدیک کافی عام بات ہو یا ہوسکتا ہے کہ انہیں اس بات کا اندازہ نہ ہو کہ آپ تعریف چاہتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ اپنی قابلیت، کامیابی اور کارکردگی کو نمایاں کرنے پر توجہ دیں ، کیونکہ لوگ تب ہی آپ کو جانیں گے جب آپ کچھ بہترین کر کے دکھائیں،بہت زیادہ تعریف کی توقعات نہیں کریں۔آپ صرف کام کرسکتے ہیں، نتائج آپ کے کنٹرول سے باہر ہوتے ہیں۔ اپنے آپ کو خوش کرنے اور مایوسی کو کم کرنے کے لئے اپنی کوششوں پر توجہ مرکوز کریں، پھرجو کچھ بھی آپ کو ملتا ہے وہ آپ کا ’’بونس‘‘ ہے۔

والدین ہر مشکل صورتحال سے اپنے بچوں کو بچائے رکھتے ہیں، ان کے حصے کے کام بھی کرتے ہیں، اور ہر جگہ ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔ آپ تب تک بڑے نہیں ہوں گے جب تک کہ آپ اس حفاظتی محبت کے درمیان گھرے رہیں گے، کیونکہ بڑے ہونے کے لیے کچھ سختیاں جھیلنی پڑتی ہیں۔ اگر کوئی آپ کو ان سختیوں سے بچا رہا ہے، تو آپ زندگی کے تلخ حقائق کے بارے میں نہیں جان سکیں گے۔

والدین آپ کے مسائل حل کرنے کے لیے آپ کا ساتھ ہمیشہ نہیں دے سکتے۔ آپ کو اپنے مسائل خود حل کرنے ہوں گے۔اگر آپ سپر ہیرو بننے کے لیے کسی مکڑی کے کاٹنے کا انتظار کر رہے ہیں تو ایسا مت کریں۔ زیادہ سے زیادہ خودانحصاری اختیار کرنی چاہیے اور والدین سے چوبیس گھنٹے توقعات نہیں رکھنی چاہئیں۔ ہاں البتہ اگر کوئی گنجلک معاملہ ہوتو ان سے رہنمائی ضرور لینی چاہیے۔

انسان خلاء میں نہیں زمین پر انسانوں کے بنائے ہوئے ماحول میں جنم لیتے اور پروان چڑھتے ہیں۔ ہر نسل کو جن مسائل کا سامنا ہوتا ہے وہ وقت اور ماحول کے حساب سے مختلف ہوتے ہیں۔ موجودہ نسل اپنے سے پہلےلوگوں سے زیادہ معلومات رکھتی ہیں کیوں کہ اس تک رسائی ان کے لیے آسان ہے۔ موجودہ نسل خوش نصیب ہے کہ ان کہ پاس ٹیکنالوجی ہے۔ اس سے مثبت فائدہ اُٹھائیں۔ یہ جو دماغ ہے آپ کا ہے، اس لیے اسے آپ ہی کوکنٹرول کرنا ہوگا۔ وہ کام کیجئے جس سے آپ زندگی میں آگے بڑھیں۔

کامیابی کی بلندی پر پہنچنے کا کوئی خود کار زینہ نہیں، آپ کو زینہ بہ زینہ اوپر چڑھنا ہو گا۔ سچ تو یہ ہے کہ مشکلات کے بعد ہی راحت ملتی ہے۔ تن آسانی چھوڑ دیں، آسان راستہ ڈھونڈنا بند کریں کیوں کہ یہ ملنے والا نہیں۔ آپ کو پریشانیوں سے نبرد آزما ہونا چاہیے، درد جھیلنا چاہیے، مسترد کیا جانا کیا ہوتا ہے یہ پتا ہونا چاہیے، کیوں کہ جب تک آپ دردسے، پریشانی گزریں گے نہیں آپ کو بہتری کی ترغیب بھی نہیں ملے گی۔ ناکامیوں کو جھیل کر ہی آپ کی شخصیت نکھر کر سامنے آئے گی ، کیوں کہاُس وقت لگ رہا ہوتا ہے کہ بس اب زندگی ختم ہوگئی لیکن یقین جانیئے، ہر ناکامی میں کامیابی کا ایک راستہ ضرور پوشیدہ ہوتا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ
پیر پنچال
کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری پونچھ ضلع کے سرحدی گاؤں قصبہ میں جلوس عزا نکالا گیا
پیر پنچال
پونچھ کے گاؤں بنوت میں پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج جل جیون مشن سکیم کی سست روی اور ملازمین کی مبینہ لاپرواہی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا
پیر پنچال
محرم الحرام کا جلوس اور سیرت النبی ؐکانفرنس ڈی آئی جی رینج نے منڈی میںسیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد کی
پیر پنچال

Related

کالمگوشہ خواتین

ٹیکنالوجی کی دنیا اور خواتین رفتار ِ زمانہ

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کا فقدان کیوں؟ فکر انگیز

July 2, 2025
گوشہ خواتین

! فیصلہ سازی۔ خدا کے فیصلے میں فاصلہ نہ رکھو فہم و فراست

July 2, 2025
گوشہ خواتین

مرد اپنی نظریں نیچی رکھیں میری بات

June 25, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?