نئی دہلی// دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے بابری مسجد انہدام کے معاملے کے حل کیلئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے مشورے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس مشورے پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اس طرح کی تجاویز آتی رہی ہیں لیکن آج تک اس کا کوئی قابل قبول حل نہیں نکل سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ اس بار چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس جے۔ایس۔ کھیہر نے خود یہ مشورہ دیا ہے اس لئے اسے مسترد کرنے کی بجائے اس پر مسلمانوں کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔