عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کپوارہ ضلع میں نوجوانوں کی انٹرپرینیورشپ اور خود روزگار کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم قدم کے طور پر، ضلع سطح پر عمل درآمد کمیٹی (ڈی ایل آئی سی) کپوارہ نے ڈپٹی کمشنر آیوشی سوڈان کی صدارت میں میٹنگ کی اور مشن یووا (یووا ابدیان) اسکیم کے تحت 72 معاملات کو منظوری دی۔متعلقہ محکموں کے افسران نے درخواستوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ محتاط جانچ پڑتال اور بات چیت کے بعد، کمیٹی نے مزید مالی مدد اور رہنمائی کے لیے 72 اہل مقدمات کی منظوری دی۔ڈی سی نے ضلع روزگار اور مشاورتی مرکزسے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ اہل نوجوانوں تک پہنچیں اور اسکیم میں ان کی شرکت کی حوصلہ افزائی کریں۔ادھر بارہمولہ میں مشن یووا کے تحت ضلعی سطح پر عمل درآمد کمیٹی (ڈی ایل آئی سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔میٹنگ کی صدارت ڈپٹی کمشنر منگا شیرپا نے کی ور اس میں ضلع بھر سے نوجوان کاروباریوں کے 53 مقدمات کی منظوری دی گئی۔ڈی سی نے فنڈز کی بروقت تقسیم اور منظور شدہ منصوبوں کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل رہنمائی کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے مستفید ہونے والوں کو انتظامیہ کی طرف سے مسلسل نگرانی اور تعاون کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ مشن یووا سرکاری ملازمتوں پر انحصار کم کرتے ہوئے معاش کی نئی راہیں کھولے گا۔