عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کرشی وگیان کیندر سری نگر نے دو سرٹیفکیٹ کورسز کا آغاز کیا ہے جو اعلیٰ قدر کی مشروم کی کھیتی اور ورمی کمپوسٹنگ میں کاروبار پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔اس اقدام کا مقصد دیہی نوجوانوں کو ہنر مندی کی تربیت کے ذریعے بااختیار بنانا ہے، تاکہ وہ پائیدار تجارتی ادارے قائم کر سکیں اور روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں۔سرٹیفکیٹ کورسز کا انعقاد 14بٹالین بی ایس ایف ہمہامہ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے، جس میں پلانٹ پیتھالوجی کے ڈویژن، ڈویڑن آف ویجیٹیبل سائنس سکاسٹ کشمیر شالیمار، اورآئی ایم ڈی سی لال منڈی کی طرف سے فراہم کردہ تکنیکی مہارت ہے۔ جامع کورسز میں نظریاتی سیشنز، ہینڈ آن ٹریننگ، مظاہرے، اور نمائش کے دورے شامل ہوں گے۔