عظمیٰ نیوز سروس
جموں// کٹھوعہ ضلع میں ایک خاتون کی طرف سے اپنے گائوں میں2 افراد کی مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد سیکورٹی فورسز نے بدھ کو تلاشی مہم شروع کی۔ حکام نے بتایاکہ گگوال اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کا مشترکہ تلاشی آپریشن جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ یہ اقدام اس وقت ہوا جب ایک مقامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ فوج کی وردی میں ملبوس2 افراد اس کے گھر میں آئے اور جانے سے پہلے پانی مانگا اور کہا کہ وہ اپنے “کیمپ” میں واپس جا رہے ہیں۔