مہور//پولیس نے گریف کیمپ ارناس کے نزدیک دریائے انس سے ایک لاش بازیاب کی ہے۔پولیس نے متوفی کی پہچان18سالہ نوجوان عبدالرحمان ولد محمد فریف گوجر ساکنہ سنگڑی جج تحصیل ارناس کے طور سے کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش آخری رسومات کےلئے لواحقین کے حوالے کردی۔انہوں نے مزید کہا کہ متوفی کی موت مشتبہ حالات میں ہوئی ہے اس سلسلہ میں دفعہ 174کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔