مشتبہ جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاعات | پونچھ میں تلاشی مہم دوسرے روز بھی جاری

حسین محتشم

پونچھ//سرحدی پونچھ کے صدر مقام پر ندی نالوں کے کناروں، زمینوں اور لوگوں کے گھروں میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری رہا۔جمعہ کی صبح پونچھ کہ صدر مقام پر محلہ جرنلی وارڈ نمبر 17کےخالصہ چوک میں چند مشکوک افراد کی نقل وحمل کے بعدپولیس، ایس او جی اور سی آر پی ایف کی مشترکہ طورپر آپریشن شروع کیاگیاتھا۔یہ تلاشی آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔سنیچر کو دوسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری رہا۔ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی صبح پونچھ کے محلہ جرنیلی وارڈ نمبر 17خالصہ چوک میں چند مشکوک افراد کی نقل وحمل کے بعد پولیس، ایس او جی اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طورپر آپریشن شروع کیا۔معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو مصدقہ اطلاع ملی ہے کہ علاقہ میں مشتبہ عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں جس کے پیش نظر سکیورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن کا دائرہ مزید کئی علاقوں تک وسیع کیاہے۔ذرائع کے مطابق محلہ جرنیلی کے ساتھ ساتھ آس پاس کے محلوں میں بھی تلاشی آپریشن جاری ہے جبکہ مقامی لوگوں سے بھی پوچھ تاچھ کی جارہی ہیں۔