عظمیٰ نیوزسروس
جموں// جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کے بعد سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی شب کٹھوعہ کے جکھول علاقے میں دو مشتبہ افراد کو دیکھا گیا، جس کے بعد جمعہ کی صبح سکیورٹی فورسز نے راج باغ کے جُتھلبا علاقے کو محاصرے میں لے کر ملی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ جنگلی علاقوں میں بھی ممکنہ فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ ابھی تک کسی گرفتاری یا برآمدگی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ، تاہم علاقے میں تلاشی مہم پوری سنجیدگی اور احتیاط کے ساتھ جاری ہے ۔ سکیورٹی فورسز جدید ہتھیاروں اور ڈرونز کی مدد سے علاقے کی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو ٹالا جا سکے ۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔