Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

مشاورت بنام مودی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 3, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE
یہ بھارتی وزیراعظم کے نام آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر کا کھلا مکتوب ہے۔ ای میل پر موصولہ اس خط میں بھارتی مسلمانوں کی حالت زار انتہائی محتاط انداز میں بیان کی گئی ہے جو کہ تشویش ناک ہے۔
 ڈیروزیراعظم شری نریندر مودی جی!
میں یہ خط آپ سے بہت امید کے ساتھ کافی تکلیف اور مایوسی کی حالت میں لکھ رہا ہوں۔ ہمارے عظیم ملک میں بہت کچھ ایسا ہو رہا ہے جو مایوس کن اور افسوسناک ہے۔عید کے مبارک موقع پر ایک سولہ برس کے معصوم طالب علم جوچھٹیوں میں اپنے گھر آیا تھا اور عید کی خریداری کے بعد دہلی سے بلبھ گڑھ ای ایم یو ٹرین سے لوٹ رہا تھا، صرف اس لیے جنونی بھیڑ نے چلتی ہوئی ٹرین میں مار دیا چونکہ وہ ایک مسلمان تھااور اس طرح کا تشدد اس ملک میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔تمام ہندوستانیوں کے لیے اچھے دنوں کا نظریہ بے اعتمادی اورخوف کے اس ماحول میں گم ہوتا جارہا ہے جو ان تنظیموں نے پیدا کیا ہے، جن میں سے کچھ آپ کی پارٹی(بی جے پی) اور کچھ آر ایس ایس سے وابستہ ہیں۔ ان کا ایجنڈا تو واضح طور سے ملک کے لیے اعلان کردہ آپ کے راستے کے خلاف چل رہے ہیں، جس میں آپ نے ملک کی خوشخالی اورترقی پراپنی توجہ مرکوز کی تھی۔ یہ بات آپ کے لیے بھی پریشان کن ہوگی کہ ان حاشیہ کی تنظیموں اورعناصر کی حرکتوں سے ملک میں خوف اور نفرت کا جو ماحول بن گیا ہے، اس نے صنعت اورتجارت کے لیے سازگار اورمستحکم ماحول پیدا کرنے کے کوششوں کو پٹری سے اتار دیا ہے۔میں آپ کو گوا (ساحل سمندر پر واقع شہر)میں منعقدہ ہندتوا کانکلیو میں طے شدہ ایجنڈے کے خطرات کی طرف متوجہ کرانا چاہوں گا جس کی وہاں سے تشہیر ہورہی ہے۔ ’گؤ رکھشا‘ کے نام پر جو لگاتار تشدد ہورہا ہے اس نے زرعی معیشت کے تباہ ہوجانے کے اندیشے پیدا کردیئے ہیں۔ اگرچہ گاؤ کشی کی روک تھام کا تعلق سرکار کی آئینی ذمہ داریوں سے ہے لیکن آپ کے اپنے بیان کے خلاف جو زیادتیاں کی جارہی ہیں اس کے نتیجے میں بھینس اوردیگرمویشیوں کے گوشت کی پیداوار کو بھی بری طرح متاثر کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے آدی واسیوں، دلتوں اوردیگرمحروم طبقوں اور اقلیتوں کو، جن کی عظیم اکثریت خط افلاس سے نیچے ہے، کم خرچ پر پروٹین کے ذرایع سے محروم کردیا ہے۔ المناک بات یہ ہے کہ مذبح خانوں کیخلا ف ضابطہ کے نام پر کاروائیوں نے جہاں چھوٹے اورمنجھولے میٹ تاجروں کے کاروبار کو بند کرادیا ہے وہیں نہ صرف کارپوریٹ گھرانوں کو گوشت ایکسپورٹ کے نفع بخش کاروبار کی طرف راغب کیا جارہا ہے بلکہ ان کارپوریٹ گھرانوں کو مارکیٹ میں فروزن پیکٹ میٹ مارکٹنگ کرنے کا بڑھاوا دیا جارہا ہے۔ مہاراشٹرا، جھارکھنڈ، یوپی اورہریانہ سمیت کئی ریاستی سرکاروں نے جہاں غریب اورچھوٹے کاروباریوں کے خلاف سخت قدم اٹھائے ہیں وہیں نام نہاد گؤ رکھشکوں کو فسادبرپا کرنے اورقانون کواپنے ہاتھ میں لیکرظلم اورزیادتیاں کرنے کی چھوٹ دی جارہی ہے۔ یہ صورت اس طرح کی غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف آپ کے بیان کی دیدہ دلیری سے پامالی ہے جو بیان آپ نے کچھ عرصہ قبل ان نام نہاد گؤرکھشکوں کے ذریعہ دلتوں کو زدوکوب کے بعد دیا تھا،جب کہ فتنہ کا درائرہ بڑھتا جارہا ہے، ضلع انتظامیہ نہ صرف بے بسی کے ساتھ تماشائی بنا ہوا ہے بلکہ خاموشی سے ایسے مخاصمہ کو بڑھاوادے رہا ہے کیونکہ ان عناصر کے خلاف کاروائی میں کوئی تندہی نہیں دکھا رہا ہے۔ جن ریاستوں میں بی جے پی کی سرکاریں ہیں ان میں ریاستی سرکاروں کی سرپرستی میں بجرنگ دل کھلے عام اسلحہ کی ٹریننگ دے رہا ہے۔ دوسری طرف جب بھی کوئی لیڈر یا سماجی کارکن ان سرگرمیوں کے خلاف آواز اٹھاتا ہے تو اس کو فرضی الزامات میں دھردبوچا جاتا ہے۔محروم طبقات کے افراد کو خاص طور سے نشانہ بنایا جارہاہے۔ یوپی میں بھیم سینا کے چندرشیکھرکی گرفتاری، جو کہ دلتوں میں بیداری لانے کے لیے کوشاں تھے، اختلافی آواز کو دبانے اورڈرانے اوردھمکانے کی کوشش کی مثال ہے۔دوسری طرف کئی جگہ گؤ رکشکوں کی طرف سے ترشولوں کی تقسیم سے تشدد پر اکسانے کی کھلی کوشش ہورہی ہے۔ گؤ رکشکوں اور رومیو اسکوائڈ کے نام سے سینہ زوری کرنے والے گروہ ہفتہ وصولی اور امن و قانوں کو بگاڑنے میں لگے پڑے ہیں۔ کیونکہ اس طرح کے گروہ جو خلاف قانون سرگرمیوں میں لگے ہوئے ہیں، وہ سینئر وزیروں اوربڑے پارٹی لیڈروں کی سرپرستی میں سب کچھ کررہے ہیں جس سے پولیس فورس کے حوصلے بھی پست ہورہے ہیں۔ان خبروں میں ایک یہ خبراطمینان بخش ہے کہ آپ کی کابینہ کے وزیرداخلہ محترم راجناتھ سنگھ نے دوٹوک الفاظ میں اعتراف کیا ہے کہ ہندستانی مسلمان داعش(ISIS) یا دوسری دہشت گرد تنظیموں کے پروپگنڈے کے جال میں نہیں پھنسے ہیں لیکن آپ یہ مانیں گے کہ ہمارے مایوس نوجوانوں کو اس طرح کے خطرات سے دوررکھنے کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ان کے خلاف متواتربے اعتمادی ، تعصب ، تشدد اور غیر جانبدارانہ ماحول ملک کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اس لئے جیسا کہ آپ نے بھی کئی بار کہا ہے کہ ان کے لیے یہ بات بہت اہم ہے کہ ہمارا ملک قانون کی عملداری کو یقینی بنائے۔ محسن شیخ کی بھیڑ کے ہاتھوں ہلاکت کے کیس میں سرکاری وکیل کا پیروی سے انکار اوراس کیس کی رولنگ تعصب اورتنگ نظری کا ایک بدبختانہ اعلان ہے۔
آخر میں یہ کہ محترم وزیر اعظم صاحب جنونی بھیڑ کے ذریعہ مسلمانوں کی ہلاکتوں کے واقعات میں اب تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ایسا ہی قومی راجدھانی دلی خطہ میں ہورہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایسے کچھ افرادجن کی آپ اتباع(follow) کرتے ہیں وہ بھی اس طرح کی لاقانونیت کو جائز ٹھہراکر اس کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ روزافزوں اس بے اعتمادی اورلاقانونیت کے ماحول میں ہم ہندستانی باشندے آپ سے یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ آپ جنونی بھیڑ کے ذریعہ بے قصور مارے جانے والے مسلمانوں کا ماہانہ کوٹا مقرر کردیں تا کہ ہم اس کو آپ کی حکومت کی ایک حقیقت کے طور پرقبول کرلیں گے اوراس گھناؤنی حقیقت کو مان لیں گے کہ ہم’ ’ہلاکتوں کی نئی جمہوریہ‘‘ کے باشندہ ہیں۔ ملک نے 2014 میں آپ کو جو اقتدار دسونپا تھا، اور ابھی حال میں2017 کے یوپی چناؤ نے آپ پر بڑی ذمہ داری ڈالی ہے۔آپ نے اس ملک اوراس کے تمام 125 کروڑ باشندوں کی خدمت کا جو وعدہ کیا تھا وہ وعدہ اپنی حفاظت ( وفا)کا طالب ہے۔ وہ آئین جس پر آپ نے تین سال قبل حلف لے کراقتدار سنبھالا تھا، اوراسی پر ہم سب مکمل یقین رکھتے ہیں اورامید کرتے ہیں آپ کی حکومت آنے والے دوبرسوں میں اس پر عمل کرے گی۔
آپ کا مخلص
نوید حامد
صدر کل ہند مسلم مجلس مشاورت
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پانپور میں اکھنور کانوجوا ن غرق آب، تلاش جاری
تازہ ترین
ضلع انتظامیہ رام بن نے ’’ کھیر بابا یاترا ‘‘کا چنڈراکوٹ، پرجوش استقبال کیا
تازہ ترین
ٹنل کے آرپارپہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ،میدانی علاقوں میں بارشیں، 3جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
تازہ ترین
سینکڑوں عقیدتمند کشمیری پنڈت کھیر بھوانی میلے کے لیے روانہ
تازہ ترین

Related

کالممضامین

مشتاق احمد بٹ کی تصنیف Flames of Soil میری نظر میں تجزیہ

May 30, 2025
کالممضامین

’’واردات‘‘ — دیہی زندگی کا آئینہ، کرشن چندر کے تخلیقی قلم سے تبصرہ

May 30, 2025
کالممضامین

علامہ آغا سید محمد باقر الموسوی الصفوی | علم، عرفان اور خدمت کا عظیم سفر

May 30, 2025
کالممضامین

جوہری ہتھیاروں کا پھیلائودُنیابھرکے لئے تباہ کُن! | چین پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی، جنگ کی صورتحال جاری ؟ حال و احوال

May 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?