Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

’ مسلکی منافرت پھیلانے کیلئے منبرو محراب کا استعمال کرنے والوں کا بائیکاٹ کیا جائے‘

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 20, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 سرینگر//مساجد اور مذہبی مقامات کو مسلکی منافرت پھیلانے کیلئے استعمال کئے جانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے حریت (ع) چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہاہے کہ جو لوگ ممبر و محراب کو مسلکی منافرت پھیلانے کے ذمہ دار ہیں ،ان کا بائیکاٹ کیا جانا چاہئے ۔ میرواعظ عمر فاروق نے پیغمبر اسلام حضرت نبی رحمت ﷺ کی عظیم شخصیت اور لافانی انسان ساز تعلیمات کے مختلف گوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کے ساتھ بھر پور وابستگی اور رسول رحمت ﷺ کی سیرت پاک کو عملی زندگی میں اپنانے سے ہی ہمارے جملہ مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ میرواعظ نے کہا کہ اسلام کی بنیادی تعلیمات اور اقدار کے فروغ اور ایک بہتر ،دیندار اور اخلاقی اقدار کے حامل معاشرہ سازی کیلئے اسلام کے اعلیٰ اقدار اور رسول رحمت ﷺ کی آفاقی تعلیمات کو زندگی کے ہر شعبے میں رہنما بنائے بغیر موجودہ سیاسی ، سماجی ، معاشرتی اور ملی مسائل کا حل تلاش نہیں کیا جاسکتا۔ میرواعظ نے وطن عزیز کی انتہائی سنگین اور اضطراب انگیز صورتحال پر گہری فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کٹھوعہ کی ننھی آٹھ سالہ بچی کے معاملے کو انسانی نقطہ نظر سے دیکھنے کے بجائے اس مسئلہ پر جس طرح کچھ حلقوں کی جانب سے سستی سیاستکاری کی جارہی ہے وہ حد درجہ افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ نے پوری انسانیت کو شرمسار کردیا ہے اور یہ ہمارا متفقہ قومی مطالبہ ہے کہ اس  دردناک واقعہ میں ملوث مجرمین کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ میرواعظ نے کہا کہ ایک طرف کشمیری عوام کو سنگین نوعیت کے سیاسی، سماجی اور دوسرے مسائل کا سامنا ہے اور دوسری طرف ہمارے کچھ نام نہاد واعظین اور خطیب حضرات پوری قوم کیلئے ایک مسئلہ بن گئے ہیں۔ یہ لوگ مقدس منبر و محراب سے اسلام اور پیغمبر اسلام کے عظیم اور انسانیت ساز پیغام اور تعلیمات کی تبلیغ کرنے اور سماج اور معاشرے کو درپیش مسائل اور مشکلات کے ازالے کیلئے مثبت کوششوں کے بجائے مسلکی اور فروعی معاملات اور مسائل کو بنیاد بناکر ایک دوسرے کیخلاف شرانگیزی اور فتویٰ بازی کے عمل میں لگے ہیں اور ایک دوسرے کے مسالک پر رکیک حملے کرکے مسلکی منافرت کو ہوا دیکر کشمیر میں صدیوں سے چلی آرہی ملی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ملی بھائی چارے کی فضا کو مکدر بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرکے ایسے مسائل کو ابھارا جارہا ہے جس سے پوری قوم میں فرقہ بندی کے رحجان کو ہوا مل رہی ہے اور یہ یہاں کے ذمہ دار علماء ، واعظین اور دانشوروں کی ملی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے مسائل پر بات کریں جو اس امت کو وحدت کی لڑی میں پرونے میں مدد دے سکیں نہ کہ ایسے مسائل پر جس سے ملت میں مزید انتشار اور افتراق پیدا ہو۔جناب میرواعظ نے اس مذموم سلسلے کو فوراً سے پیشتر بند کرنے پرزور دیتے ہوئے  عوام الناس خاص طور پر ملت کے باشعور طبقے اور تعلیم یافتہ لوگوں سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ ملت میںانتشاری کیفیت پیدا کرنے والے ایسے نام نہاد خطیبوں اور واعظین کا بائیکاٹ کریں کیونکہ اسلام امن ، اتحاد اور بھائی چارے کا دین ہے انتشار اور افتراق اور فرقہ بندی کا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حساس مسئلہ پر غور و خوض کرنے اور ایک اجتماعی حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے بہت جلد متحدہ مجلس علماء کا اجلاس طلب کیا جائیگا جس میں تمام مسالک سے وابستہ ذمہ دار علماء اور دینی انجمنوں کو دعوت دی جائیگی تاکہ ملت میں انتشار ی کیفیت پیدا کرنے والے عناصر کی سرگرمیوں پر روک لگائی جاسکے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایف ایف آر سی کی جموں و کشمیر کے نجی اسکولوں کو ایڈوانس فیس لینے پر روک
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر نےCSRکے تحت رام بن اور اننت ناگ اضلاع کے اسپتالوں کیلئے ایمبولینسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
تازہ ترین
وسطی ضلع بڈگام میں رات گئے آگ لگنے سے رہائشی مکان خاکستر
تازہ ترین
پی ڈی پی کاعوامی مسائل کو لیکر احتجاجی مارچ ناکام، معتدد رہنما گرفتار
تازہ ترین

Related

تازہ ترینکشمیر

رشوت خوری کے خلاف کریک ڈاؤن،انسدادِ بدعنوانی بیورو نے ڈی ڈی سی ممبرکو ساتھی سمیت گرفتار کیا

July 1, 2025
کشمیر

۔8ہزار لوگوں کیلئے ایک ڈاکٹر جموں وکشمیر میں 5603ڈینٹل ڈاکٹر بیکار

June 30, 2025
کشمیر

گرمی کی شدید لہر جاری، سرینگر میں پارہ34.5ڈگری ۔1سے5اور6سے 8جولائی کو بارش اور تیز آندھی کا امکان

June 30, 2025
کشمیر

نوجوانوں کی بے روزگاری 17.4فیصد تک بڑھ گئی مجموعی شرح 6.7فیصد ، قومی اوسط 3.5فیصد سے تقریباًدوگنی

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?