اننت ناگ //بوٹینگوفائرنگ واقعے میں مارے گئے یاتریوں کی تعداد غالباََ زیادہ ہوتی اگر بس کا ڈرائیور جانفشانی سے گاڑی کو واردات سے دور نہیں لے جاتا ۔بوٹنگو میں مسلح افراد کی جانب سے غیر ریاستی بس زیر نمبرGJ0929976پر فائر نگ کے سبب جہاں 07یاتری جان بحق ہوگئے وہیں گاڑی کے مسلم ڈرائیور کی بروقت کمال جرأت کا مظاہرہ کر نے سے کئی گھرانوں کے چشم و چراغ کو بحفاظت منزل تک پہنچانے میں کا میابی حاصل کی ۔حملہ کے وقت56یاتری بس میں سوار تھے جس میں سے07یاتری جان بحق ہوگئے جبکہ19دیگر زخمی ہوئے تاہم ڈرائیور محمد سلیم نے کمال جرائت کا مظاہرہ کر کے گاڑی کو واردات کی جگہ سے قریباََ02کلو میٹر دورآرمی کیمپ میں لیجانے میں کا میابی حاصل کی جس کے سبب دیگر یاتری محفوظ رہے ۔دریں اثناء ریاستی گورنر این این ووہرا نے مسلم ڈرائیور کی بہادری کیلئے انہیں دو لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ گجرات حکومت نے محمد سلیم کو بہادری ایوارڑ کیلئے نامزد کیا ہے ۔