لکھنؤ// آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی آج دوپہر بعد ہونے والی میٹنگ میں تین طلاق پر مجوزہ قانون پر غور خوض کیا جائے گا۔یہ اطلاع بورڈ کے سینئر رکن ظفریاب جیلانی نے دی ہے ۔ مسٹر جیلانی نے بتایا کہ لکھنؤ کے ندوہ میں ہونے والی میٹنگ میں تین طلاق پر مجوزہ قانون کے تعلق سے بحث کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین رابع حسن ندوی کریں گے ۔ قابل غور ہے کہ نریندر مودی کی وزارت نے حال ہی میں تین طلاق کے سلسلے میں آنے والی تجاویز کو منظوری دی تھی۔ پارلیمنٹ کے موجودہ سیشن میں تین طلاق کے سلسلے میں بل پیش ہونے کا امکان ہے ۔ رائٹر