سرینگر//مسلم لیگ کے ترجمان سجادایوبی کے مطابق تنظیم کے محبوس چیئرمین پر35ویں بار سیفٹی ایکٹ کے نفاذ کے حوالے سیجمعرات کودن کے:00 2بجے ایک ہنگامی پریس کانفرنس منعقد کرے گی جس میں مسرت عالم بٹ کے خلاف بچھائے گئے جال،اس کی اسیری کو طول دینے اور بے بنیاد اور من
گھڑت کیسوں کے انبار کے بارے میں میڈیا کو باخبرکیا جائے گا تاکہ بین الاقوامی سطح کی انسانی حقوق کی تنظیمیں آشنا ہوجائیں۔