سرینگر//مسلم خواتین مرکز،پیپلز لیگ اور مسلم لیگ کے دھڑوںنے صورہ ہسپتال جاکر شوپیان کے زخمیوں کی عیادت کی۔ مسلم خواتین مرکز کی چیئرپرسن یاسمین راجہ نے کارکنوں کے ہمراہ صورہ ہسپتال گئیں اور سمیرہ و سائمہ کے علاوہ دیگر زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے افراد خانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہاکہ منصوبہ بند سازش کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ ادھر پیپلز لیگ کے ایک دھڑے کے سینئر وائس چیئرمین محمد یاسین عطائی نے حاجی قدوس اور عبدالحمید الٰہی کے ہمراہ18 صورہ جاکر سمیرہ اور سائمہ کی عیادت کرتے ہوئے اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ عطائی نے دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی کی بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکی جلد صحت یابی کی دعا کی۔اس دوران مسلم لیگ کا ایک وفد محمد اکرم نجار، فیروز احمد خان ، سجاد ایوبی اور محمد حیات بٹ صورہ گیا جہاں انھوں نے گنو پورہ شوپیان میں فوج کی طرف سے راست فائرنگ کے ذریعے شدید زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔وفد نے زخمیوں کے افراد خانہ کودلاسہ دیتے ہوئے اس صدمے پر صبرو استقامت کا دامن تھامنے کے ساتھ ساتھ رجوع الی اللہ کی تلقین کی ۔