Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

مسلم ایجوکیشن ٹر سٹ میں رقت آمیز مناظر کے بیچ الوداعی تقریب

Mir Ajaz
Last updated: April 30, 2025 11:20 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ یاسمین

تھنہ منڈی // سب ڈویژن تھنہ منڈی کے علاقہ شاہدرہ سے تعلق رکھنے والی دو سگی بہنوں،صغیر فاطمہ اور ان کی معذور بڑی بہن کو ہندوستان چھوڑنے کا حکم موصول ہوا، جس کے بعد دونوں بہنیں اپنے آبائی گاؤں سے پاکستان روانہ ہو گئیں۔ اس اچانک اور تکلیف دہ فیصلے نے علاقے میں شدید رنج و الم کی لہر دوڑا دی، اور عوامی حلقوں میں گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔صغیر فاطمہ ایک کہنہ مشق، دیانت دار اور باوقار معلمہ کے طور پر گزشتہ تین دہائیوں سے تھنہ منڈی کے معروف نجی تعلیمی ادارے، مسلم ایجوکیشنل ٹرسٹ ہائر سیکنڈری سکول سے وابستہ رہیں، جہاں انہوں نے نسلوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا۔ ان کی تدریسی خدمات، خلوصِ نیت، اخلاق و کردار، محبت بھرے رویے اور شیریں بیانی کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ طلبہ، والدین اور اہلِ علاقہ میں ان کا ایک خاص مقام تھا، اور ان کے جانے سے پیدا ہونے والا خلا برسوں محسوس کیا جاتا رہے گا۔ ان کی رخصتی کے موقع پر ادارے کی جانب سے ایک پْراثر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ، معزز شہری، دینی، سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا ماحول اشکبار تھا، اور ہر آنکھ صغیر فاطمہ اور انکی ہمشیرہ کے جانے پر نم نظر آئی۔ اس موقع پر مسلم ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین،خورشید بسمل نے جذباتی انداز میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ ’’صغیر فاطمہ صرف ایک خاتون نہیں، بلکہ وہ علم و اخلاق کا استعارہ، ایثار و محبت کی پیکر، اور کردار کی معراج تھیں۔ ان کی موجودگی ادارے کے لئے باعثِ فخر تھی، اور ان کی کمی برسوں محسوس کی جائے گی‘‘۔خورشید بسمل نے کہا کہ جموں و کشمیر کی عوام گزشتہ سات دہائیوں سے ہندوستان و پاکستان کے باہمی اختلافات کی بھینٹ چڑھ رہی ہے، جس سے ترقی و خوشحالی کا خواب شرمند تعبیر نہیں ہو سکا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے حکمرانوں سے اپیل کی کہ باہمی مفاہمت، امن اور بھائی چارے کی فضا قائم کی جائے تاکہ خطے کے عوام سکون کا سانس لے سکیں۔ انہوں نے حالیہ پہلگام سانحے پر بھی شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرے۔ مزید برآں، خورشید بسمل نے عدالت عظمیٰ، مرکزی اور ریاستی حکومت سے پرزور اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں انسانیت کی بنیاد پر غور کریں اور ایسے ہزاروں افراد کی بازآبادکاری کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں جو ان غیر متوقع احکامات کی زد میں آکر بے گھری کا شکار ہو رہے ہیں۔یہ معاملہ صرف افراد کی جلاوطنی کا نہیں، بلکہ ایک پوری قوم کے جذبات، اعتماد اور بنیادی انسانی حقوق سے وابستہ مسئلہ ہے، جسے فوری اور سنجیدہ توجہ کی ضرورت ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن کی پہل | بہار کے طلباء کیلئے 50 کروڑ کے وظائف کااعلان
برصغیر
بہار میں ترقی کیلئے وسائل کی کوئی کمی نہیں: مودی | کسانوں کی آمدن میں اضافہ حکومت کی ترجیح
برصغیر
۔100 سکولوں کوبم سے اُڑانے کی دھمکی | دہلی سے بنگلورو تک افرا تفری بیشتر سکولوں میں بچوں کو چھٹی دے کر گھر بھیج دیا گیا
برصغیر
انسدادِ بدعوانی بیورو کی کارروائی، جے ڈی اےملازم کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
تازہ ترین

Related

پیر پنچالتازہ ترین

مینڈھر پونچھ میں شدید بارشیں ،متعدد مکانات کانقصان

July 18, 2025
پیر پنچال

بلنائی مڈل سکول کی خستہ حال عمارت اور اساتذہ کی شدید قلت بارش میں چھت ٹپکنے سے صورتحال خراب ،بچوں کی جان اور مستقبل کو خطرہ

July 17, 2025
پیر پنچال

کھنیالکوٹ تھنہ منڈی میں 22 سالہ نوجوان چھریوں کے وار سے قتل تدفین کے دوران پیش آیا افسوسناک واقعہ، رشتہ دار پر قتل کا الزام،تحقیقات شروع

July 17, 2025
پیر پنچال

پونچھ میں گزشتہ 15روز میں260گاڑیوں کے چالان ۔43گاڑیاں ضبط ،7لاکھ جرمانہ وصولہ گیا:اے آر ٹی او

July 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?