Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

مسلم اقلیت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 3, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم کی داستان طویل ہوتی جا رہی ہے۔ گؤ رکشا کے نام پر قتل و خون کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ایک لاش کا ماتم ختم بھی نہیں ہوتا کہ دوسری لاش بچھا دی جاتی ہے۔ اپوزیشن، سیاسی پارٹیوں اور میڈیا کو تو چھوڑ ہی دیجیے مسلک کے نام پر ’’گلا پھاڑ پھاڑ کر‘‘ چیخنے والے ہمارے ملی قائدین اور بڑی بڑی جماعتوں کے قد آور رہنما تک یہ فیصلہ نہیں کر پا رہے ہیں کہ ملک میں اقلیتوں خاص طور سے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف کس طرح آواز بلند کی جائے۔ اب تو احتجاج کے نام پر اخباری بیانات بھی نظر نہیں آتے۔ عید سے ٹھیک دو روز پہلے دہلی سے خریداری کر کے لوٹ رہے حافظ جنید اور اس کے دو ساتھیوں کو ہندو تو بلوائیوں نے بے دردی سے مارا پیٹا اور لہولہان کیا، یہاں تک کہ حافظ جنید کی جان تک لے لی۔ اس واقعہ نے ہر دردمند ہندوستانی شہری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا لیکن ہائے افسوس کہ ہمارے ملی قائدین اور نام نہاد سیاسی رہنما معمولی سا احتجاجی جلسہ بھی نہیں کرا سکے۔ ملی قیادت کی اس بے حسی سے تنگ آ کر ہندوستانی نوجوانوں نے اپنے طور پر ہی احتجاج کی کوشش کی۔ نوجوانوں کی طرف سے اپیل کی گئی کہ عید کے دن کالی پٹی باندھ کر ملک میں بڑھتی فرقہ پرستی اور منافرت کے خلاف احتجاج درج کیا جائے۔ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر ’’کالی پٹی‘‘ موضوع گفتگو بن گئی۔ بلاشبہ نوجوانوں نے یہ فیصلہ بغیر کسی لائحۂ عمل کے لیا تھا ،اس لئے اس کے بعض منفی پہلوؤں پر غور نہیں کیا جا سکا۔ سیاسی شعور رکھنے والے کچھ علمائے کرام اور دانشوران نے اس مہم کے منفی پہلوؤں کی طرف توجہ بھی دلائی لیکن نوجوانوں کے ایک بڑے طبقے نے اسے ماننے سے انکار کر دیا اور عید کے دن بے شمار لوگوں نے کالی پٹی باندھ کر اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔ کالی پٹی باندھ کر احتجاج کرنا یا نہ کرنا بظاہر کوئی بڑا مسئلہ تو نہیں ہے لیکن اس مہم سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ قوم کس قدر اضطراب کا شکار ہے۔ نوجوانوں میں زبردست غم و غصہ ہے،ان کا پیمانۂ صبر لبریز ہوچکا ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ جس طرح طلاق ثلاثہ مسلم پرسنل لا ء بورڈ کے پلیٹ فارم سے تمام مکاتب ِفکر کے علما ء اوردانشور مجتمع ہوکر بھگوا دہشت گردی کے خلاف کوئی فیصلہ لیںلیکن افسوس کہ ہلاکت پر ہلاکتیں ہو رہی ہیں لیکن ہمارے ملی و مذہبی قائدین کوئی متحدہ لائحہ عمل اختیار نہیں کر پا رہے ۔شاید وہ یہ بھول رہے ہیں کہ مومن کے جان و مال کی حرمت خانۂ کعبہ سے بھی بڑھ کر ہے۔حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے مروی ہے کہ انہوں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خانہ کعبہ کا طواف کرتے دیکھا اور یہ فرماتے سنا : (اے کعبہ!) تو کتنا عمدہ ہے اور تیری خوشبو کتنی پیاری ہے، تو کتنا عظیم المرتبت ہے اور تیری حرمت کتنی زیادہ ہے، قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمدؐ کی جان ہے، مومن کے جان و مال کی حرمت اللہ کے نزدیک تیری حرمت سے زیادہ ہے اور ہمیں مومن کے بارے میں نیک گمان ہی رکھنا چاہئے۔(ابن ماجہ)ایسی نازک صورت حال میں اگر نوجوانوں کی صحیح طریقے سے رہنمائی نہیں کی گئی تو یقینا وہ اپنے طور پر فیصلہ لینے پر مجبور ہوں گے (جس کی چھوٹی سی مثال کالی پٹی مہم ہے) اور پھر ایسی حالت میں خانہ جنگی کی صورت پیدا ہوگی جو کسی بھی طرح ملک کے امن و سا  لمیت کے لیے درست نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کی پوسٹس اور تبصرے پڑھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے صبر کا پیمانہ کس قدر لبریز ہو چکا ہے۔’’کالی پٹی‘‘ کے معاملہ میں سبھی بڑی ملی جماعتوں نے خود کو اس مہم سے الگ کر لیا تھا اس کے باوجود نوجوانوں نے اپنا احتجاج درج کیا۔ کئی جگہ عید گاہوں اور مساجد میں باضابطہ کالی پٹیاں تقسیم کی گئیں۔ یہ ’’کالی پٹی ‘‘صرف ایک احتجاج نہیں بلکہ ایک اشارہ بھی ہے کہ اگر نوجوانوں کی صحیح سمت میں رہنمائی نہیں کی گئی تو وہ اپنے طور پر فیصلہ لینے پر مجبور ہوں گے۔ لیکن بہرحال نوجوانوں کی رگوں میں جذباتیت کا خون دوڑتا ہے وہ انجام کی پروا کیے بغیر کچھ بھی کر گزرنے پر آمادہ ہوتا ہے۔ اس لیے دانشوران قوم و ملت کو چاہیے کہ وہ متحد ہو کر کوئی فیصلہ لیں۔ معصوم ہندوستانی شہریوں کی پے درپے ہلاکتوں کوسنگین ملی مسئلہ سمجھیں،اس سے قبل کہ دیر ہو جائے اور ملک خانہ جنگی کی آگ میں جھلس کر راکھ ہو جائے۔
 نوٹ :مضمون نگار اردو نیٹ جاپان کے مدیر اعزازی برائے ہندوستان ہیں
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیر سے کنیا کماری تک اب محض ایک نعرہ نہیں بلکہ حقیقت ہے: منوج سنہا
تازہ ترین
وزیر اعظم نریندر مودی نے کٹرا سے سری نگر وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
تازہ ترین
جموں و کشمیر: وزیر اعظم نریندرمودی نے دنیا کے سب سے اونچے ‘چناب ریل پل’ کا افتتاح کیا
تازہ ترین
لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما کا دورہ بسنت گڑھ، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ
تازہ ترین

Related

کالممضامین

آدابِ فرزندی اور ہماری نوجوان نسل غور طلب

June 5, 2025
کالممضامین

عیدایک رسم نہیں جینے کا پیغام ہے فکر و فہم

June 5, 2025
کالممضامین

یوم ِعرفہ ۔بخشش اور انعامات کا دن‎ فہم و فراست

June 5, 2025
کالممضامین

حجتہ الوداع۔ حقوق انسانی کاپہلا منشور فکر انگیز

June 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?