سرینگر//دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ 2014 میں جب نریندر مودی نے بھاری اکثریت سے بھارت میں اقتدار سنبھالا تو اسی وقت اس بات کا عندیہ مل گیا تھا کہ مسلمانان ہند کیلئے اب ایک سخت مرحلہ شروع ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاسی میں پیش آنے والا واقعہ چشم کشا ہے کہ کس طرح حالت یہ ہوگئی ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جارہا ہے وہی جموں کشمیر میں بھی آزمانا شروع کر دیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ گائے کو تحفظ دینے کے نام پر انسانی زندگیوں بچوں اور بیٹیوں کو نشانہ بنا یا جارہاہے۔آسیہ اندرابی نے کہا کہ تحریک کو جذباتی سطح سے نکال کر نظریاتی سطح پر لے جانے کی ضرورت ہے۔