نئی دہلی// ملک میں کورونا کی وباءرکنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور اس کے پھیلنے کی بڑھتی ہوئی رفتار کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ دو دن سے مسلسل 90 ہزار سے زیادہ معاملے مسلسل سامنے آرہے ہیں۔
حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس بیماری سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد بھی 70 ہزار یا اس سے زیادہ اوسطاً پر برقرار ہے۔
اس سے قبل اتوار کے روز ، ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے90632 معاملے سامنے آئے تھے۔