یو این آئی
ابوجا//نائجیریا کی وسطی ریاست بینو میں مشتبہ مسلح چرواہوں کے حالیہ حملوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 72 ہو گئی ہے۔ مقامی حکام نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ریاست کے اکوم لوکل گورنمنٹ ایریا میں کمیونٹیز میں یہ جان لیوا حملے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہوئے۔مقامی حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ حملوں کے دوران کم از کم 56 افراد ہلاک ہوگئے۔حکومتی ترجمان اسحاق ازان نے میڈیا کو بتایا کہ پیر کو مزید متاثرین کی تصدیق ہوئی، کیونکہ مقامی سیکیورٹی ایجنسیاں اور رضاکار قریبی جھاڑیوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔بینو کے گورنر ہائیسنتھ علی نے قبل ازیں ریاست میں مقامی برادریوں کو متاثر کرنے والے بہیمانہ حملوں کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔نائجیریا میں حالیہ مہینوں میں مسلح گروپوں کی طرف سے متعدد حملے ہوئے ہیں۔ ملک میں مویشیوں کی چوری اور مسلح ڈاکوں کے واقعات بھی اکثر ہوتے رہے ہیں۔