بیجنگ // چین نے ایک مرتبہ پھر جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی بھارت کی کوشش ناکام بنا دی۔بھارت کی حمایت امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے کی لیکن چین نے انکا ساتھ نہیں دیا۔اقوام متحدہ میں القاعدہ پر پابندی والی کمیٹی کی سفارشات ک رو سے بھارت نے مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی درخواست دی تھی لیکن پچھلے اگست میں چین نے اس مہم پر کہہ کر روک لگائی تھی کہ سیکورٹی کونسل اراکین میں اس معاملے پر اتفاق نہیں ہے۔ابھی تین ماہ بعد جب یہ معاملہ دوبارہ زیر بحث لانے کی کوشش کی گئی تو چین نے ایک بار پھر اسکی مخالفت کردی اور معاملے کو مزید 3ماہ کے لئے موخر کرنے میں کامیابی حاصل کی۔اس طرح اس سال بھی بھارت کی طرف سے کمیٹی کے رو برو اس معاملے کو اٹھانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں ہیں۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین نے تکنیکی بنیادوں پر بھارت کی درخواست روک دی ہے۔