ڈوڈہ//ڈوڈہ پولیس نے دوسارقوں کو گرفتار کر کے اُن سے چوری شدہ متعدد اشیاء برآمد کی ہیں۔پولیس کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفس ڈوڈہ کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات کی بنیاد پر ایس ایچ او بھدرواہ جتیندر سمبیال اور انچارج پولیس پوسٹ بھالہ اجے کمار انگوترا کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم نے چوری کی وارداتوں میں ملوث دو افراد مظفر حسین ولدِ ارشاد احمد اور بشیر احمد ولدِ ماسر دین ساکنان کھیلا تحصیل بھالہ کو گرفتار کیا اور اُن کے قبضہ متعددمسروقہ اشیاء برآمد کیں جن میں 13موبائل فون،تین چارجر،دو ایئر فون،ایک یو پی ایس ،ایک روم ہیٹر اور ایک بیٹری شامل ہیں۔یہ اشیاء سے 7/8مارچ کی درمیانی شب اجے شرما کی بھالہ میں واقع دُکان سے چوری ہوئی تھیں اور اس سلسلہ میں پولیس تھانہ بھدرواہ میںFIR No. 19/2017 U/S 457/380 RPCکے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔یہ پورا آپریشن ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر کی سرپرستی اور ایس ڈی پی او بھدرواہ برجیش شرما کی رہنمائی اور ای ایس پی بھدرواہ شہزاد سلاریہ نگرانی میں انجام دیا گیا۔ضلع میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کے مدِ نظر ایس ایس پی ڈوڈہ نے تمام تھانوں اور پوست پوسٹوں کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ انسدادی کاروائیوں پر پوری توجہ دیں اور چوری کی وارداتوں میں ملوث افراد کی شناخت کر کے اُنہیں گرفتار کریں اور چوری کے تمام زیرِ التواء معاملات کو جلد از جلد نبٹائیں۔