سرینگر//سینئر مزاحمتی لیڈر اور مسلم لیگ کے محبوس چیئرمین مسرت عالم کی عدالتی تحویل میں توسیع کرتے ہوئے عدالت نے انہیں 27 اپریل تک جیل بھیجنے کے احکامات صادر کئے ۔تفصیلات کے مطابق محبوس مزاحمتی لیڈرمسرت عالم بٹ کی پولیس ریمانڈمیں بارہمولہ کی ایک عدالت نے27 اپریل 2017تک توسیع کردی ،جسکے بعدموصوف کوعدالت سے واپس سب جیل بارہمولہ منتقل کیاگیا۔مسلم لیگ کے لیگل سیکرٹری شاہ ریاض نے مزیدبتایاکہ لیگ کے چیف آرگنائزرعبدالاحدپرہ کوجموں سے واپس کشمیرلانے کے بعدپولیس اسٹیشن نوگام ہندوارہ میں مقیدرکھاگیاہے ،اورموصوف کے اہل خانہ کوملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی ہے ۔انہوں نے عبدالاحدپرہ کی صحت وسلامتی پرسخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے موصوف کی بلاشرط رہائی کامطالبہ کیا۔