بانڈی پورہ//سیشن جج بانڈی پورہ نے مسلم لیگ کے محبوس چیرمین مسرت عالم کی ضمانت پر روک لگانے کے لئے سرکار کی طرف سے دائرجائزہ عرضی کوخارج کردیا ہے ۔سوموار کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بانڈی پورہ کی عدالت میں محبوس مسلم لیگ چیئرمین مسرت عالم بٹ کی ضمانت کیخلاف سرکار کی طرف سے دائر جائزہ پٹیشن پر سماعت ہوئی ۔اس موقعے پر وکیل دفاع ایڈوکیٹ شعیب دیوانی اور وکیل استغاثہ ایڈوکیٹ شفیق بٹ کا بحث سننے کے بعد فیصلہ لیا کہ سیشن کورٹ کو اختیار نہیں ہے کہ وہ رویژن عرضی کی سماعت کرے۔ اس لیے دائر کر دہ سرکاری عرضی کو خارج کیا جاتا ہے۔