سرینگر//مسلم لیگ سربراہ مسرت عالم بٹ پر36ویں بار پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق عمل میں لاکر انہیںکوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا ہے۔مسرت عالم کو چند روز قبل کپوارہ لایا گیا تھا۔انہیں دوران شب ہی سرینگر سے جموں منتقل کردیا گیا۔یہ مسرت عالم پر36واں پی ایس اے ہے ۔ دس روز قبل عدالت عالیہ نے ان پر عائد35ویں پبلک سیفٹی ایکٹ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات صادر کئے تھے۔مسرت عالم کو سال2010میں ایجی ٹیشن چلانے کے بعد اسی سال اکتوبر کے مہینے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ان پر تازہ پی ایس اے سال2015میں کپوارہ میں درج کئے گئے ایک کیس کے سلسلے میں عائد کیا گیا ہے جب وہ صرف 40روز کیلئے جیل سے باہر رہے۔ مسلم لیگ نے مسرت عالم بٹ پر ایک بار پھرپی ایس اے کے اطلاق کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ حکام عدالتی احکامات کو بھی خاطر میں نہیں لارہے ہیں۔