سرینگر// سینئر مزاحمتی لیڈر اور مسلم لیگ کے محبوس چیئرمین مسرت عالم پر35واں سیفٹی ایکٹ نافذ کرکے انہیں کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا ہے ۔مسلم لیگ ترجمان کے مطابق انتظامیہ نے محبوس مسرت عالم پر35وان سیفٹی ایکٹ نافذ کیا گیا ہے اور انہیں کوٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا ہے ۔مسلم لیگ جموں کشمیر کے ترجمان سجادایوبی نے محبوس قائد و تنظیم کے چیرمین مسرت عالم بٹ کی پر پی ایس اے عائد کر کے کورٹ بلوال جیل منتقل کرنے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے آئین کی ’’پامالی‘‘ اور قانون کی ’’بے حرمتی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بڑھ کر لاقانونیت اور بشری حقوق کا گلہ گھوٹنے کی کیا عملی مثال اور جیتا جاگتا ثبوت پیش کیا جاسکتا ہے کہ تمام قانونی عملوں کی پاسداری اور لوازمات کو پورا کرنے کے باوجود مسرت عالم بٹ کو ایک منصوبہ بند کڑی کے تحت اور سازشی طریقے سے ایک کیس میں بری ہونے کے بعد دوسرے فراڈ اور من گھڑت کیس میں پھنسانے کی پالسیاں ترتیب دی جارہی ہیں جو انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے