سرینگر//پی ڈی صدر محبوبہ مفتی نے وزیراعظم نریندر مودی کے ’’ہیلنگ ٹچ‘‘ ریمارکس پر اپنے ردعمل میں اسے کشمیریوں کو ذلیل کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ یہ حیرت کا مقام ہے کہ جنگجووئں کی مسخ شدہ لاشوں اور شاہراہ پر عام شہریوں کی نقل و حمل پر قدغن کو کس طرح ہیلنگ ٹچ کا نام دیا جائے۔پی ڈی صدر کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی حیرانگی کی بات ہے کہ اہل خانہ کو جنگجوئوں کی مسخ شدہ لاشیں بھیجنا ، سرینگر جموں شاہراہ کو عام شہریوں کی نقل و حمل کے لیے بند کردنیا اور کشمیریوں کو گرفتار اور ذلیل کرنا کہاں کا ہیلنگ ٹچ ہے۔