اشرف چراغ
کپوارہ // کپواڑہ ضلع میں پیر کو ایک دھماکے میں ایک 10 سالہ لڑکے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایاکہ دھماکہ لنگیٹ علاقے کے کچری گائوںمیں ایک پرانی مسجد کو منہدم کرنے کے دوران ہوا۔مسجد انتظامیہ کمیٹی نئی مسجد بنانے کے لیے پرانی مسجد کو منہدم کر رہی تھی۔فوری طور پر دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔اس دوران پر اسرار طور پر دھماکہ ہوا جس سے تین افراد کو چوٹیں آئیں۔زخمیوں کی شناخت مدثر احمد میر 26، غلام احمد تانترے 65 اور ڈی اے لون10 کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال لنگیٹ لے جایا گیا جہاں سے میر کو ہندواڑہ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔