مکہ مکرمہ/عظمیٰ نیوز سروس/سعودی عرب میں حج سیزن 2025 کا آغاز ہوچکا ہے ، مسجد الحرام میں عازمین حج کی آمد شروع ہوگئی، وزٹ ویزا رکھنے والوں کی مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات میں رہائش پر سخت پابندی لگادی گئی ہے ۔ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ حج آپریشن 2025 کے دوران بعض نیم خواندہ اور دوردراز علاقوں کے عازمین حج کو بائیومیٹرک مسائل پیش آئے ، درست بائیومیٹرک نہ ہونے پر ڈیڑھ فیصد زیرالتوا ویزوں کے اجرا پر کام جاری ے ۔انھوں نے بتایا کہ نصف فیصد غلطیوں والے ویزوں کا دوبارہ اجرا جلد مکمل ہوجائیگا، وزارت کا حج آئی سیل ایسے عازمین کی معاونت کیلیے مسلسل رابطے میں ہے ۔ادھریورپ سے عازمین حج گھوڑوں پر سوار ہو کر سعودی عرب پہنچ گئے۔اسے عقیدت اور برداشت کا مظاہرہ کہیں، یا تیز رفتار سفر کے اس دور میں ایک عجیب انتخاب – چار مسلمان حجاج، جن میں اسپین سے تین اور مراکش سے ایک ہے، نے حج کی ادائیگی کے لئے یورپ
سے سعودی عرب تک گھوڑوں کی پیٹھ پر سفر کرتے ہوئے ایک غیر معمولی سفر کیا۔سعودی عرب کے شمالی علاقے القریات میں واقع الحدیثہ بارڈر کراسنگ پر رواں ہفتے چار عازمین حج کا ایک گروپ گھوڑوں کی پیٹھ کا شاندار سفر مکمل کرکے پہنچا۔ان کی آمد پر مقامی عہدیداروں، رضاکاروں اور رہائشیوں کی جانب سے گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔
مسجد الحرام میں عازمین کی آمد شروع | یورپ سے عازمین گھوڑوں پر سوار ہو کر سعودی عرب پہنچ گئے
