یو این آئی
یروشلم//اسرائیل نے ایران پر حملوں کے بعد مسجد اقصیٰ تک رسائی بند کردی۔اسرائیل نے کورونا وباء کے بعد پہلی بار مقدس مقام کو نمازیوں کے لیے بند کردیا۔فلسطینی نیوز ایجنسی کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے جمعہ کی صبح فجر کی نماز کے بعد مسجد پر دھاوا بول کر نمازیوں کو علاقے سے باہر نکال دیا۔عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے مسجد کے دروازوں کو بند کردیا اور نمازیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی، جس کے بعد مسجد کے گیٹ سیل کر دیے گئے ہیں۔اس بندش کی وجہ سے مسلمان جمعہ کی نماز مسجد اقصیٰ میں ادا نہیں کر سکے ۔