مستقلی کی مانگ کو لیکر ایچ ڈی ایف ملازمین کا احتجاج

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//وادی کے مختلف ضلع ہسپتالوں میں ایچ ڈی ایف فنڈ پر کام کررہے ملازمین نے بدھ کو پریس کالونی میں مستقلی کی مانگ کو لیکر احتجاجی مظاہرے کئے۔مظاہرین جن میں خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل تھی نے اپنے مطالبے کو لیکر نعرے لگائے۔ ایسو سی ا یشن کے صدر نثار احمد نے بتایا ’’چونکہ دفاتر سرینگر سے جموں منتقل ہورہے ہیں اور ہم حکومت کو یاد دلانے چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ کئے گئے مستقلی کے وعدے کو پورا کیا جائے‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ نے کئی اسامیوں کو پر کرنے کے حوالے سے آن لائن فارم داخل کرنے کو کہا ہے جو ہمارے ساتھ سراسر نا انصافی ہے ۔انہوں نے ایسی اسامیوں کو پر کرنے کے لئے نئے ملازمین کے بجائے ایس ڈی ایف فنڈ پر کام کرنے والے ملازمین ہی تعینات کیا جائے ۔مظاہرین نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور صحت وطبی تعلیم کے وزیر سے اپیل کی کہ ان کی مستقلی کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *