سرینگر//سرینگر کی پرتاپ پارک میں جمعرات کو ایم جی نریگا کے تحت کام کررہے ملازمین نے اپنے مطالبات منوانے کے لئے احتجاج کیا ۔اپنے مطالبات منوانے کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے منریگا ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سرکارسے مستقلی کی مانگ کی ۔ملازمین کا کہناہے کہ وزیر برائے دیہی ترقی و پنچایتی راج نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں ان کی مستقلی کی یقین دیانی کرائی تھی جسے عملانے کے لئے موجودہ حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر موصوف کی جانب سے کی گئی اسی یقین دہانی پر فی الفور عمل درآمد کی جائے بصورت ملازمین اپنے احتجاج میں مزید شدت لائیں گے جس کی پوری ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی ۔ایم جی نریگا ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر جان محمد نے کہا ہے کہ اگر سرکار نے سنجیدگی سے کام لیتے ہوئے ان کی مستقلی پرعمل درآمد نہیں کیا تووہ ہڑتال جاری رکھیں گے جس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں ۔ اس دوران محکمہ زراعت کے کےجول لےبروں نے پرےس کالونی مےںاپنے مطالبات کے حق مےں ایک احتجاجی مظا ہر ہ کےا۔ ہاتھوں میں بینر اور پے کارڈس لئے نعرے لگاتے ہوئے کےجول لےبروںنے کہا کہ محکمہ زراعت کے کےجول لےبر عوام کی خدمت کرتے آئے ہیں اور جب وہ اپنے مطالبے کو لیکر احتجاج کرتے ہیں تو ان پر ڈنڈے برسا کر ان کی آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ سابق سرکار نے کابینہ سب کمیٹی بنائی اور موجودہ سرکار نے بھی کئی وعدے کئے تاہم آج تک کوئی وعدہ وفا نہیں ہوا۔