Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

مستقبل قریب میں ڈِیجیٹل جنگیں ! خودکارو خود مختارتباہ کُن ہتھیا ر میدانِ کارِزار ہوں گے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 28, 2022 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
11 Min Read
SHARE
جنگ عظیم اول اور دوم انسانی تاریخ کے ایسے سیاہ ابواب ہیں، جن کی سیاہی نے انسانیت کے دعوائے اشرف المخلوقات کو جھوٹا ثابت کیا ،انسانی خباثت کے وہ مناظر منظرِ عام پر لاکے معلق کر دئے کہ در ندہ بھی کانپتا ہے اور انسان کی وہ تصویر پیش کی جس کو تراشنے میں ابلیس ازل سے مصروف تھا۔دور جدید کی ان جنگوں کے علاوہ انسانی تاریخ میں بے شمار جنگیں لڑی گئی ہیں جنہوں نے انسانیت کو شرمسار کیا لیکن  ان جنگوں کی نوعیت یہ تھی کہ مخالف فریق کو اپنا دفاع کرنے کا وقت ملتا تھا ،تلوار کا میان سے نکلنا اور ہاتھوں سے وار کرنا بلاشبہ وقت کا متقاضی تھا جس میں مخالف حریف بھی جوابی کاراوائی کے لئے موقع پاتا تھا ۔لیکن جدید جنگیں آناًفاناً سب کچھ تہس نہس کردیتی ہیں ۔ہیروشیما اور ناگاساکی کی عوام کو ایک پلک جپکنے کا بھی موقع نصیب نہیں ہوا تھا کہ سب راکھ کا ڈھیر بن گئے ۔عراق ،افغانستان اور شام میں شہروں کے شہر مٹا دئے گئے جبکہ وہاں کی عوام ابھی جنگ کے منڈلاتے ہوئے بادلوں کے متعلق محوِ گفتگو تھے ۔دور جدید کی ان جنگوں کی خوفناکیوں کا اندازہ ہم خود بھی کرسکتے ہیں کیونکہ یہ سب کچھ ہماری آنکھوں کے سامنے کا کھیل ہے  لیکن مستقبل میں ہونے والی جنگوں کا اندازہ کرنا تھوڑا محال ہے کیونکہ مستقبل کی کسئ شئے کو اپنی اصلی ہیئت میں دیکھنا ممکن نہیں ،البتہ کسی حد تک نرے قیاس یا اندازہ کا سہارا لیا جاسکتا ہے ۔مستقبل قریب میں خود کار اور خود مختار خوفناک جنگی ہتھیار انسانی دنیا کا امن چھیننے کے درپے ہیں ۔مستقبل کی جنگیں فوراً عالمگیر بن جائیں گی جس میں پوری دنیا کی عوام کو بھگتان کرنا پڑے گا کیونکہ آج کی دنیا گلوبل گاؤں ہے۔یہاں ایک ملک میں پیدا ہونی والی ہلچل پوری دنیا کو صرف متاثر ہی نہیں کرتی بلکہ اپنی لپیٹ میں لیتی ہے جیسے کہ حال ہی میں چین سے شروع ہونے والی کورونا وبا کی لہر نے جو کچھ دنیا میں کہرام مچایا، وہ سب عیاں ہے۔معروف کالم نگار ڈاکٹر سمیع اللہ ملک صاحب کے مطابق "یہ کورونا بھی دراصل مستقبل کی جدید حیاتیاتی جنگ کا حصہ ہے ،جس کی ایک ٹرائل دنیا دجالی ایجنٹوں نے کی "۔
انسانی دنیا سائنس کی ترقی کے نتیجے میں اب  ہندسوں(Digits) کے رحم وکرم پر ہے، یا یہ کہا جاسکتا ہے کہ اب ہر شئے کا کنٹرول ہندسوں کو سونپا گیا ہے ۔اس ڈیجیٹل ورلڈ (Digital World) میں انسان کی اپنی ذات سے لیکر باقی تمام اشیاء کاڈیجیٹل کوڈ(Digital Code) تیار ہوچکا ہے ،جس کی مدد سے ہر شئے کمپیوٹر کے بےجان اور بے رحم وجود میں اپنا چند ہندسوں پر مشتمل پورا تعارف رکھتا ہے جو مستقبل میں مزید ترقی کرکے انسان کے وجود پر قابو پا سکتا ہے یا یہ کہا جاسکتا ہے کہ کوڈ کے ذریعے عوام الناس کو کنٹرول کیا جائے گا ۔ایسے آلات انسان کی تحویل میں دئے جائیں گے کہ انسان کچھ چاہنے کے باوجود بھی کچھ نہیں کر پائے گا ۔اس کااندازہ تھوڑا آپ آج اپنے آدھار کارڈ وغیرہ سے بھی کر سکتے ہیں کہ بس صرف بار کوڈ کو اسکین کرنا ہے کہ آپ کی مکمل تفصیلات سامنے آجاتی ہیں ۔مستقبل میں ہوسکتا ہے ہے کہ کارڈ رکھنے کے بدلے کوئی چھوٹی سی چپ یہ کام کرے یا یہ بھی ممکن ہے کہ انسانی ملبوسات میں کچھ ایسے مائکروچپ(Microchip) نصب کئے جائیں جو آپ کی حرکات وسکانات کی نگرانی کرے اور آپ ہمیشہ تیسری پارٹی کے نشانے پر رہیں ۔مائکرو چپ ایمپلانٹ(Microchip  implant) ایک ایسا باریک الیکٹرونک آلہ ہے کہ انسانی جسم میں بذریعہ انجکشن داخل کیا جاتا ہے اور جس کی مدد سے یہ خدشہ ہے کہ انسانی خیالات ،جذبات اور احساسات تک پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔اس نوعیت کی ٹیکنولوجی تیار کرنے میں متعدد کمپنیاں کام کر رہی ہیں ۔ان جیسی چپس کا انسانی جسم میں داخل کرنے سے آپ یہ اندازہ کر سکتے ہیں کہ انسان مستقبل میں ٹیکنولوجی کےکس قدر رحم و کرم پر ہوگا ۔
آپ کوئی بھی کام کرنے لگے ہیں تو مستقبل میں یہ آپ کے لئے اشد ترین ضرورت بنے گی کہ آپ کو اس کی تمام تفصیلات ڈیجیٹلائز(Digitalise) کرنی ہونگی ورنہ آپ کام کر ہی نہیں سکتے ہیں ۔ڈیجیٹلائز کرنے کے معنی یہ ہوئے کہ آپ نے اپنے کام کے متعلق سوچی ہوئی اسکیم اور پلاننگ کو چند ہندسوں میں کوڈیفائی کرنا ہےجس کوڈ پر کلک کرکے آپ فوراً سارا مواد دیکھ سکتے ہیں ۔آپ کے کام کی مکمل حساس انفارمیشن بھی اس کوڈ کے اندر چھپا دی جائے گی اور بعد میں پھر کبھی کوئی بھی ہیئکر(Hacker) آپ کی معلومات کو چرا سکتا ہے یا آپ کے کام کو متاثر کر سکتا ہے ۔سائبر وارفئیر (Cyber warfare) کی اصطلاح سے ہم سب واقف ہیں ۔یہ ایک ایسا طریقہ جنگ ہے ، جس کے ذریعے ڈیجیٹل معلومات کو چرانا،مختلف ویب سائٹس پر اچانک حملہ کرکے اس کو بے اثر یا بے کار بنانا اور جنگی آلات جو کوڈ کے کنٹرول میں ہیں ان کو بے کار بنانا یہ سب کچھ آتا ہے ۔اسی سائبر وارفئیر کا یہ سب شاخسانہ ہے کہ آئے روز ہم دیکھ رہے ہیں کے بغیر انسانوں کے ڈرونز ،آب دوزے اور جیٹ میدان جنگ میں اُتارے جارہے ہیں ۔مستقبل میں جنگیں کمپیوٹر کے ذریعے سے لڑی جائیں گی جو ملک جتنا ٹیکنولوجی میں آگے ہوگا، وہی میدان جنگ میں اپنا لوہا منوائے گا ۔میدان جنگ کو چھوڑ کر اب تو مال و دولت کو بھی ڈیجئٹلائز کیا جارہا ہے، حقیقی کرنسی کے بدلے کرپٹو کرنسی (Crypto Currency) وجود میں لائی گئی جو صرف موبائل کی اسکرین تک محدود ہے ۔اس کے کاروبار میں ممالک کو گھسیٹا جارہا ہے اور لاکھوں کروڑوں کی تعداد میں انسان اپنی حقیقی کرنسی فروخت کر کے کرپٹو کرنسی خرید رہے ہیں نتیجتاً دنیا مستقبل میں کرنسی لیس ہوگی ،جس کی وجہ سے جنگ کے دوران حریف ملک سائبر وار فئیر کے ذریعے ممالک کو دیوالیہ پن کا شکار کر سکتا ہے ۔کرپٹو کرنسی کے ذریعے ممالک کی معشیت کو بڑے ہی آرام سے کمزور کیا جائے گا ۔یہ سارے کام دنیا کے وہ دجالی ممالک کر رہے ہیں جنہوں نے عالمی امن کا ٹھیکہ بھی لے رکھا ہے اور ہر جگہ امن اور سیکورٹی کی بنیاد پر جنگوں کو مسلط کرتے ہیں ۔یہ سب کچھ ٹرائل بنیادوں پر ابھی ہورہا ہے۔ مستقبل قریب میں ایک بہت بڑا عالمی منصوبہ ان کے ہاں تیار ہے، جس کے مطابق یہ پوری دنیا پر قبضہ کرنے کی کوشش کریں گے۔اسی کوشش میں ان ممالک کی آپسی جنگ بھی متوقع ہے جو تیسری عالمگیر جنگ میں تبدیل ہوگی۔
دنیا اب روبوٹک جنگ(Robotic War) کی تیاری میں ہے جس میں انسان کی طرف سے روبوٹس میدان جنگ میں لڑیں گے ۔ترقی یافتہ ممالک بڑی سرعت کے ساتھ قاتل روبوٹ تیار کر رہے ہیں ۔مصنوعی ذہانت سے ایسے روبوٹس تیار کئے جارہے ہیں جو خود سے اپنا ہدف چنیں گی اور انہیں نشانہ بنائیں گی ۔ابھی تک روبوٹ کا یا اس جیسے دیگر مشینوں کا استعمال انسان کی نگرانی میں ہوتا تھا لیکن مستقبل میں یہ سب کچھ بدل جائے گا اور روبوٹس اور ان جیسی دیگر آلات خود مختار ہو جائیں گے ۔جرمنی کا بین الاقوامی بروڈکاسٹر ڈئیوٹیسک ویل (DW) کے مطابق "امریکا، روس اور اسرائیل جیسے ممالک انتہائی مہلک اور مکمل طور پر خود مختار ہتھیاروں کے نظام تیار کرنے کے لیے سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ یہ ہتھیار خود ہی اپنے ہدف کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے نشانہ بنایا کریں گے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ انہیں کنٹرول کرنے اور ان کے استعمال کے حوالے سے کوئی بھی بین الاقوامی قانون موجود نہیں ہے۔" محققین، دفاعی تجزیہ کاروں اور روبوٹس کے حوالے سے تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کے مطابق :"مکمل طور پر خود مختار ہتھیاروں کا نظام اب کوئی ویڈیو گیم یا پھر سائنس فکشن فلموں کی بات نہیں رہا۔ آئندہ چند برسوں کے دوران ملٹری روبوٹس میدان جنگ میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ مستقبل میں سینکڑوں ڈرونز کو ایک ساتھ کسی شہر میں بھیجا جا سکتا ہے، جو اپنے اہداف کو لمحوں میں نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتے ہوں گے۔"مستقبل کے متعلق ایسا قیاس کرنا موزوں لگتا ہے کہ ایسے سیل فون آئیں گے، جن سے انسان کو مارا جائے گا ،ایسی رنگ ٹیون ایجاد کی جائیں گی ،جن سے انسان کے دل کو متاثر کیا جاسکتا ہے اور فوراً دل کا دورہ پڑسکتا ہے ۔
[email protected]
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔9500بنکر دستیاب، شہری علاقوں میں بھی تعمیرکئے جائینگے:ڈلو متاثرہ خاندانوں کی واپسی فورسز کی کلیئرنس کے بعد ممکن،ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کے اقدامات جاری
پیر پنچال
بوتلوں اور ڈبوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی
صنعت، تجارت و مالیات
جنگ بندی اعلان کے بعد تاریخی مغل روڈ پر بھی رونق واپس لوٹ آئی پیرپنچال میں لوگوں نے راحت کی سانس لیکر اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں
پیر پنچال
ریکی باں ملہت پل تکمیل کے باوجود عوام کیلئے تاحال بند عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا ، عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر
پیر پنچال

Related

کالممضامین

! پہلگام قتل عام | جو سرحد کے آرپار تباہ کاریوں کی وجہ بنا قلم قرطاس

May 13, 2025
کالممضامین

جنگ حل نہیں! امن ہی اصل فتح ہے فکر و فہم

May 13, 2025
کالممضامین

آتشی گولہ باری اور شہر پونچھ کی تباہی | قاری محمد اقبال کی شہادت کا آنکھوں دیکھا احوال آنکھوں دیکھی

May 13, 2025
کالممضامین

! ہندوپاک جنگ ٹل تو گئی لیکن خاصی تباہی کے بعد حق نوائی

May 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?