سرینگر // کشمیر ی سائنسدان نوجوانوں کا ایک گروپ دنیا کے مختلف ممالک میں سائنس کے مختلف شعبوں میں اپنی ٹیکنیک جاری رکھے ہوئے ہیں ۔یہ کشمیر نوجوان خصوصی منٹور شب پروگرام کے تحت دنیا کے مختلف ممالک میں بین الاقوامی سطح پر سائنس مضامین میںدستیاب مواے تلاش کر کے اُن سے فائندہ اٹھانے کیلئے طلاب پر زور دے رہے ہیں ۔بدھ کو ان نوجوان سائنس دانوں نے اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ پہنچ کر میں گلوبل نقطہ نظر پر روشنی ڈالی ۔اس موقعہ پر کشمیر سے تعلق رکھنے والے ہاروڈ یونیورسٹی یو ایس اے کے سائنسدان ڈاکٹر شبیر حسین ، سویزرلینڈ یونیورسٹی کی تنزیل مختیار ، یونیورسٹی آف کیسر لوٹین جرمنی سے زیشان مختیارشامل تھے ،جنہوں نے یونیورسٹی میں موجود طلاب سے بات چیت کی اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنے مستقبل کو سنوارنے کیلئے کسی بھی میدان میں بنیادی ٹیکنیکوں کا استعمال کر سکتے ہیں ۔انہوں نے طلبا کو دنیا کے مختلف کونوں میں اُن کیلئے دستیاب مواقعوں کے بارے میں جانکاری دی ۔اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مشتاق احمد صدیقی نے طلباء کی جانب سے مختلف تجاویز دینے پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقعہ پر وہاں یونیورسٹی کے طلباء کے علاوہ دیگر عملہ بھی موجود تھا ۔