کپوارہ//ضلع چناﺅ آفیسر کپوارہ کے مطابق ضلع میں اسمبلی اور پارلیمانی حلقوں میں فوٹو چناﺅ فہرستوں میں باقی ماندہ رائے دہندگان ے اندراج کے لئے یکم جولائی سے مہم کا آغاز کیاگیا ہے۔پی ای آر2017 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپوارہ،ہندوارہ ،اسسٹنٹ کمشنر مال کپوارہ ،ایس ڈی ایم لولاب،کرناہ،بی ایل اووز اورایم سیز کے دفاتر میں دستیاب رکھے گئے ہیں تاکہ یکم جنوری 2017ءکو 18سال یا اس سے زیادہ کی عمر کے باقی ماندہ رائے دہندگان کا اندراج کیا جاسکے ۔رائے دہندگان کو فارم نمبر6پر تعطیلات پُر کرنے کے علاوہ دوعدد فوٹو کاپیاں بھی چسپاں کرناہ ہوں گے۔ادھرضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے افسران کی ایک میٹنگ میں 18سے21سال تک کی عمر کے باقی ماندہ رائے دہندگان کے اندراج کے سلسلے میں شروع کی گئی مہم کا جائزہ لیا۔ضلع میں نئے رائے دہندگان کے اندراج کےلئے یکم جولائی 2017ءسے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن آ انڈیا کے رہنما خطوط کے مطابق یہ مہم 31جولائی 2017ءتک جاری رہے گی۔میٹنگ سے خطاب کے دوران ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ اس مہم کے تحت بوتھ لیول آفیسرس گھر گھر جاکر 18سے 21سال کی عمر کے نوجوانوں کو ووٹرس فہرستوں میں اندارج یقینی بنائیںگے۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے تحت 8اور22جولائی کو خصوصی کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا جہاں بی ایل اووز اوربی ایل ایز موجود رہیںگے لوگ ان کیمپوں میںاپنے اندراج کو یقینی بنائیں گے۔ اننت ناگ کے تمام پولنگ اسٹیشنوں اور ای آر اووز،ایس ڈی ایم کے دفاتر اور تحصیل دفتروں میں8،9،22اور23جولائی کو خصوصی کیمپ منعقد کئے جائیںگے۔ان کیمپوں میں ووٹر فہرستوں میں اندراج اورترمیم کے لئے لازمی فارم دستیاب ہوں گے۔تمام مستحق رائے دہندگان سے کہا گیا ہے کہ وہ اندراج کے لئے متعلقہ ای آراووز،تحصیلداروں اوربی ایل اووز کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔درخواست دہندگان کمیشن کی ویب سائٹ www.eci.inسے بھی لازمی جانکاری حاصل کی ہیں۔