گندوہ /رفیع چوہدری/ممبر اسمبلی اندروال غلامحمد سروڑی نے علاقہ کاہرہ میں ایک عوامی جلسے سے مخاطب ہوتے ہوئے حکومت کو ہر محاذ پر ناکام قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ خطہ چناب کے شہر وگام میں پانی ، بجلی ، راشن ، ادویات کی کمی پائی جاتی ے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن سرکا ر ان مسائل کو حل کرنے کے بجائے ریاست میں بد امنی پھیلانے کی کوشیشوں میں مصروف ہے جبکہ سرکار کو عوام مطالبات کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا چاہئے۔ اس دوران انہوں نے ’اجوالا‘ اسکیم کے تحت بی پی ایل زمرے میں شامل خواتین میں مفت گیس سلینڈر وچولہا تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ اس جہاں غریب وبے سہارا لوگوں کو سہولیات فراہم ہوگی وہیں جنگلات کا بھی بچائو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اکثر مستحق لوگوں کو ان فہرستوں سے باہر رکھا گیا ہے ۔سروڑی نے انتظامیہ و حکومت سے اپیل کی کہ تمام مستحق افراد کو اس اسکیم کے تحت مفت گیس فراہم کئے جائیں ۔اس موقع پر تحصیلدار کاہرہ غلام نبی ملک ،ٹی ایس او کاہرہ کے علاوہ انتظامیہ کے دیگر ملازمین بھی موجود تھے جبکہ کانگریس سیول دل کے ضلع کوآڈینیٹر سنجے منہاس ، بلاک صدر ٹھاٹھری کاہرہ اصغر کھانجی ، سابق سرپنچ فاروق شکاری ، صفدر علی وانی ، سابق سرپنچ غلام محمد ، عبدالکریم چوہدری ،شمیم وانی ودیگر پارٹی کارکنان بھی اس موقع پر موجود رہے۔