محمد تسکین
بانہال// سب ڈویژن بانہال کی تحصیل کھڑی میں اوپر پہاڑی سے گر آیا ایک پتھر مسافر گاڑی کو جا لگا جس کے نتیجے میں ایکو گاڑی ڈرائیور موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا جبکہ ایک خاتون سمیت ایک ہی کنبے کے تین مسافر زخمی ہوئے ہیں ۔پولیس نے بتایا کہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب متاثرہ ایکو گاڑی تحصیل کھڑی کے صدر مقام سے ترنہ گاؤں کی طرف جا رہی تھی کہ ترنہ لنک روڈ پر اچانک ایک بھاری پتھر گاڑی پر آ گرا جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور ڈرائیور محمد اقبال کھانڈے ولد عبدالرشید کھانڈے ساکنہ منڈکباس کھڑی موقع پر ہی لقمہ اجل ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں ایک خواتین اور ایک دس ماہ کے بچے سمیت تین مسافر زخمی ہوئے ہیں اور زخمیوں کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال سے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ بانہال ہسپتال حکام نے زخمیوں کی شناخت بہار احمد ملک ولد عبدالرحمان ملک ساکنہ ترنہ ، منصورہ بیگم زوجہ بہار احمد عمر اور دس ماہ کے محمد سعاد ولد بہار احمد ساکنہ ترنہ کھڑی کے طور کی ہے ۔