اننت ناگ//اننت ناگ میں ایک ٹاٹا سومو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 10مسافر زخمی ہوئے جن میں شامل ایک لیکچرر کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ بدھ کی صبح براری آنگن شانگس سے اننت ناگ کی طرف جارہی ایک ٹاٹا سومو زیر نمبرJK03AA/5223براری آنگن علاقے میں ہی اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور سڑک کے کنارے سے لڑھک کر نالے میں جاگری ۔ حادثے کی خبر ملتے ہی مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکار جائے واردات پر پہنچ گئے ۔اس واقعہ میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار10مسافر زخمی ہوئے جن میںڈرائیور بھی شامل ہیں۔براری آنگن کے رہنے والے تمام زخمیوںکو فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سینٹر شانگس میں داخل کرایا گیا جہاں سے شدید زخمی ہوئے لیکچرر خور شید احمد شیخ کو مزید علاج و معالجہ کےلئے ضلع اسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرلیا گیا ہے اور حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کےلئے چھان بین جاری ہے۔