بارہمولہ// ریاست میں جہاں ایک طرف روڑسیفٹی ہفتہ منایا جارہا ہے وہیں ضلع بارہمولہ کے کئی علاقوں میں مسافر گاڑیوں میں اور لوڈنگ عوام کیلئے درد سر بنی ہوئی ہے ۔ بارہمولہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ آئی جی پی ٹریفک بسنت رتھ کی مہم کا ضلع میںکوئی اثر دکھائی نہیں دے رہاہے۔ضلع کے نارواو ،اوڑی ،ٹنگمرگ ،پٹن ،رفیع آباداور سوپور روٹوں پر مسافر گاڑیوں میں لوگوں کو اورلوڈنگ کے نتیجے میں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم محکمہ ٹریفک اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دے رہا ہے۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ اور پولیس سے اس سلسلے میں جلد از جلد کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔