پونچھ//انصاف مومنٹ نامی تنظیم کے صدر جاوید اقبال ریشی نے اے آرٹی او پونچھ عبدالرحیم سے ملاقات کرکے کہنو،کلانی اور سہڑی خواجہ،نیڑیاں ڈنہ دھکڑاں کیلئے مسافر گاڑیاں چلانے کی مانگ کی ۔یہاں جاری بیان کے مطابق اے آرٹی او نے مینیجر بس سٹینڈ جگجیت سنگھ کو طلب کرکے اس مسئلہ پر تبادلۂ خیال کیا ۔جاوید ریشی نے کہا کہ پونچھ سے سہڑی خواجہ گول چاٹ میں ایک گاڑی کا بندو بست کیا جائے جس پر اے آر ٹی ا و اور مینیجر موصوف نے یقین دلایا کہ سڑک کا جائزہ لیکر اس پر غور کیاجائے گا۔انہوںنے اے آر ٹی اوسے کہا کہ جموں پونچھ روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کو ان کے پرمٹ کے مطابق بس اڈہ سے باہر نکال کروہاں آٹو سٹینڈ کیلئے جگہ بنائی جائے ۔