عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے اندرای آٹو چلانے والوں کے خلاف آئے روز ناجائز کرایہ وصولنے کی شکایت موصول ہوتی ہیں جسکو لیکر جہاں انتظامیہ سخت اقدامات کررہی ہے وہیں انکے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے۔ اسی طرح کا ایک اور واقعہ قصبہ کشتواڑ کے اندر پیش آیا جب ایک مسافر سے ای آٹو ڈارئیور نے محض 5کلومیٹر کے سفر کیلئے 300روپے کرایہ وصول کیا۔ اے آر ٹی کو ایک شخص منکو رام ساکن ہلور کنتٹواڑہ سے موصول ہوئی جس میں شکایت گزار نے بتایا کہ کہ ای آٹو زیرنمبر نمبر JK17A-6051تنویر احمد شیخ ولد نذیر احمد شیخ نے اسے محض پانچ کلومیٹر سفرکیلئے300روپے کا کرایہ وصولاجس پر اسکے خلاف رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی منسوخی سے متعلق نوٹس جاری کیا گیا۔اے آر ٹی او کشتواڑ تسلیم جاویدکی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق سپریم کورٹ آف انڈیا نے ان گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس و رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو معطل کرنے کی ہدایت کی ہے جو موٹر وہیکل ایکٹ و قواعد کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تاہم اسے قدرتی انصاف کو یقینی بنانے کے لیے سماعت کا موقع فراہم کیا جاتا ہے کہ کیوں نہ گاڑی مالک (ای-آٹو) نمبر JK17A-6051کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو معطل کیا جائے۔اس شو کاز نوٹس کا جواب سات روز کے اندر اس دفتر تک پہنچ جانا چاہیے جس میں ناکام ہونے کی صورت میں یہ سمجھا جائے گا کہ آپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے اور اس طرح رجسٹریشن کو بغیر کسی نوٹس کے معطل کر دیا جائے گا۔